بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو مایاوتی نے کہا ہے کہ کورونا بحران کے 65ویں دن تھوڑی راحت کی خبر ہے کہ عدالتوں نے سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں کی بدحالی و مہاجر مزدوروں کی خستہ حالی کا نوٹس لیتے ہوئے مرکز اور ریاستی حکومت سے سوال ۔جواب شروع کیا ہے۔
مایاوتی نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا' ملک میں لاک ڈاؤن کا آج 65ویں دن یہ تھوڑی راحت کی خبر ہے کہ عدالتوں نے کورونا وائرس کی جانچ/علاج میں سرکاری اسپتالوں کی بدحالی، پرائیویٹ اسپتالوں کی نظر اندازی اور مہاجر مزدوروں کی خستہ حالی و اموات کیے ضمن میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے سوال جواب کا آغاز کیا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مہاجر مزدورگھر لوٹنے کو مجبور ہیں۔ میڈیا کے ذریعہ سے پتہ چلتا ہے کہ مزدوروں کی حالت زار کیا ہے۔ کئی مزدور راستے میں ہی دم توڑ رہے ہیں۔مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو اس کی قطعی فکر نہیں ہے۔
بی ایس پی سربراہ نے کہا'جس طرح سے لاک ڈاؤن سے متاثر وہ گھر واپسی کے لے مجبور مہاجر مزدوروں کی بدحالی و راستے میں ان کی موت وغیرہ جیسے تلخ حقائق میڈیا کے ذریعہ سے ملک و دنیا کے سامنے آئے ہیں وہ ثابت کرتے ہیں کہ مرکز ر یاستی حکومتوں کو ان کی بالکل بھی فکر نہیں ہے۔ یہ کافی تکلیف دہ ہے۔