ملازمین کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت معاشی بہتری کے لاکھ دعوے کرلے لیکن حقیقت اس کے برعکس نظر آرہی ہے اور اب مرکزی حکومت ملازمین کی تنخواہ بھی وقت پر ادا کرنے سے قاصر ہے۔
اس سلسلہ میں یونیورسٹی کے فینانس آفیسر ایس ایم جاوید اختر نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہاکہ گرانٹ کمیشن سے فنڈ وصول نہ ہونے کی وجہ سے اس ماہ تنخواہ اور پینشن مقرر وقت پر ادا نہیں کی جاسکتی۔
مسلم یونیورسٹی ٹیچر اسوسی ایشن کے سکریٹری پروفیسر نجم الاسلام نے کہا کہ تنخوا کا مسئلہ پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ ماہ بھی ہم نے ایم ایچ آر ڈی کو اس بارے میں توجہ دلائی تھی جبکہ یہ مسئلہ صرف اے ایم یو میں نہیں ہے بلکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ اور تریپورہ یونیورسٹی وغیرہ میں بھی سامنے آیا ہے.
پروفیسر نجم الاسلام نے بتایا قبل ازیں 4 یا 6 ماہ کی تنخواہ کا بجٹ پہلے ہی روانہ کردیا جاتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کا اثر اب دکھائیں دینے لگا ہے ملک کی معاشی حالات بہت خراب چل رہی ہے۔