لکھنئو: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کو عوام کے لئے نامکمل راحت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'دیوالی کا صحیح تحفہ عوام کو اس وقت ملتا اگر مرکزی حکومت کسانوں کو تحریک کے لئے مجبور کر رہے تینوں زرعی قوانین کو واپس لے لیتی۔
مایاوتی نے اتوار کو ٹویٹ کرکے کہا، "بی جے پی کا یہ کہنا ہے کہ ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس‘ وغیرہ کو لوگ جملہ نہ مان کر اس پر کیسے یقین کریں، جب ملک کے کسان تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کے تعلق سے طویل عرصے سے تحریک چلارہے ہیں اور ناراض بھی ہیں۔
مزید پڑھیں:نواب ملک کی بیٹی کا جذباتی خط
انہوں نے ان تینوں قوانین کو واپس لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 'دیوالی کے بعد ہی صحیح، حکومت کو ان قوانین کو واپس لینا چاہیے۔ انہوں نے ایک دیگر ٹویٹ میں کہا، ’’مرکزی حکومت نے تین سال میں پہلی بار ایکسائز ٹیکس میں کمی کرکے لوگوں کواس بار دیوالی پر کچھ راحت کا تحفہ دیا ہے۔ اسی طرح دیوالی کے بعد ہی صحیح اگر تینوں متنازعہ زرعی قوانین کو واپس لے کر مرکزی حکومت ملک کے کسانوں کو بھی دیوالی کا تحفہ دیتی ہے تو یہ بہتر ہوگا۔
یو این آئی