اترپردیش کے آج تقریبا 75 اضلاع میں آزادی کے امرت مہوتسو کے سلسلے میں ثقافتی پروگرام کا انعقاد ہوا، لکھنؤ کے متعدد علاقوں میں ترنگا ریلی نکالی گئی جس میں ہندو مسلم سکھ عیسائی سبھی مذاہب کے لوگ شامل ہو کر کے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ بیگم حضرت محل ٹرسٹ کی جانب سے بھی ترنگا ریلی نکالا گیا اس موقع پر بیگم حضرت محل کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔ لکھنؤ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پہلی خاتون مجاہد آزادی جس نے ملک کو آزاد کرانے کے لئے اپنا جان و مال سب کچھ نثار کر دیا تھا، بھارت چھوڑ کر نیپال چلی گئیں تھیں انگریزوں کے حوصلے پست کرنے کے لیے جدوجہد کیا ریزیڈنسی میں جنگ آزادی کے باقیات آج بھی محفوظ ہیں۔ Organizing Azadi Ka Amrit Mahotsav ceremonies in various states of the country
لکھنو میں بیگم حضرت محل کے نام سے پارک بنایا گیا، وہیں پر ان کی پیدائش اور شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے تاہم کچھ مسلم تنظیموں کی یہ شکایت ہے کہ آزادی کے 75 برس مکمل ہونے پر شہر کے ہر گلی کو سجایا جارہا ہے پورا شہر ترنگا جشن میں ڈوبا ہوا ہے ایسے میں ایک خاتون مجاہد آزادی کے نام پر تقریب کا انعقاد نہ کرنا ہے ناانصافی ہے۔ ڈاکٹر اے پی جےعبدالکلام ٹرسٹ کے چیئرمین عبد النصیر ناصر نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اودھ ریزن کی پہلی خاتون مجاہد آزادی بیگم حضرت محل کو آج ترنگا ریلی نکال خراج عقیدت پیش کیا۔ راج بھون کے پیچھے والی مسجد سے نکل کر جی پی او او تک ریلی ائی یہاں پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے بیٹھ کر انقلاب زندہ باد کے نعرے بلند کئے اور بیگم حضرت محل کو یاد کیا۔
مظفر نگر میں تقریب کا انعقاد
ملک بھرمیں آزادی کے 75ویں سالگرہ کو لے کر جوش ٰخروش ہے،یوم آزادی 2022 کی آمد سے قبل ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں جمعہ کی دوپہر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ونیت جیسوال کی ہدایت پر ترنگا ریلی گئی،اس ترنگا ریلی میں پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی،یہ ریلی مظفر نگر کے مرکزی چوراہے شیو چوک سے ہوتے ہوئے متعدد علاقوں سے گزری،ریلی کے دوران حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار نعرے بھی لگائےگئے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ونیت جیسوال نے محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران کےساتھ ہوم گارڈس،خواتین پولیس اہلکاروں نے ہاتھوں میں ترنگا لے کر شہر کے بڑے چوکوں سے 5 کلومیٹر پیدل سفر کیا، اور آزادی کے امرت مہوتسو کے لیے عوام کو بیدار کیا۔
بیدر میں تقریب کا انعقاد
ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں ملک کی 75 ویں یوم آزادی کے امرت مہا اتسو کے موقع پر مسلم ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن ضلع بیدر کے جانب سے ترنگا ریلی نکالی گئی،یہ ریلی جامع مسجد سے بسویشور چوک تک نکالی گئی اس موقع پر تمام مذاہب کے مذہبی پیشواؤں کے علاوہ نوجوانوں کی کثیر تعداد نے اس ریلی میں شرکت کی۔
اس موقع پر شاہین ادراجات بیدر کے چیئرمین عبدالقدیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کی اس ترنگا ریلی میں بلا مذہب و ملت تمام مذہب کے ماننے والوں نے شرکت کی ہے یہی اس ملک کی تہذیب اور کلچر ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک تھے ایک ہیں اور ایک رہیں گے، ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین کے چیئرمین روف الدین کچری والا نے کہا کہ ملک کی 75 ویں یوم آزادی کو تمام مذہب کے لوگ بڑے ہی جوش اور جذبے کے ساتھ منارہے ہیں
اندور میں تقریب کا انعقاد
ملک آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں آزادی کا امرت مہوتسو تقاریب منعقد کیے جا رہے ہیں، اسی کڑی میں اندور میں وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت میں ترنگا یاترا پروگرام انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے قومی پرچم ہاتھ میں لے کر حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار نعرے لگائے۔
اس موقع پر ریاست کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کی ملک کی آزادی کی تحریک آزادی میں ہمارے مجاہدوں نے اپنی جانوں کو قربان کردیا، اب ملک کیلئے مرنے کی نہیں جینے کی ضرورت ہے، ملک کے لیے کوئی نہ کوئی ایک ایسا کام ضرور کریں جو ملک کی فلاح اور تعمیر میں اہم کردار ادا کرے۔
احمد آباد میں تقریب منعقد
آزادی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو منایا جا رہا ہے، احمدآباد کی سیدی سید کی جالی والی مسجد سے احمدآباد پولس نے ترنگا ریلی کا انعقاد کیا، جس میں قومی اتحاد کے ساتھ ہر مذاہب کے لوگوں نے حصہ لیا۔
احمدآباد شہر پولس اور کانرنج پولس اسٹیشن کی جانب سے قومی ایکتا اور بھائی چارہ کے ساتھ آزادی کا امرت مہوتسو منایا گیا، احمدآباد کی سیدی سید کی جالی والی مسجد سے ریلی کی شروعات کی گئی اور مختلف علاقوں میں ریلی نکال کر واپس سیدی سید کی جالی والی مسجد پر ریلی کا اختتام پذیر ہوا۔
آج کی یہ ترنگا ریلی میں شریک ہونے والے تمام مذاہب کے مذہبی پیشواؤں اور غیر سیاسی تنظیموں کے ذمہ داران کی شرکت اس بات کی دلیل ہے کہ بیدر امن اور ایک جہتی کا گہوارہ ہے