ETV Bharat / state

بریلی: خانقاہ عالیہ نیازیہ میں 'جشنِ چراغاں' - مریدین کا عقیدہ ہے کہ ہر زائر کی مُراد ایک برس کے درمیان میں مقبول ہو جاتی ہے

بریلی میں خانقاہ عالیہ نیازیہ میں تین سو برس قدیمی روایت کے تحت 'جشنِ چراغاں' کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں تمام مذاہب کے زائرین اور عقیدت مندوں نے 'منّت کا چراغ' روشن کیا اور اپنی مرادیں مانگیں۔

celebration of jashn e chiraghan ceremony at khanqah e niazia in bareilly uttar pradesh
بریلی: خانقاہ عالیہ نیازیہ میں 'جشنِ چراغاں' تقریب
author img

By

Published : Dec 4, 2020, 4:38 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں واقع خانقاہ عالیہ نیازیہ میں ربیع الثانی کے مہینے کی 17 تاریخ کو جشنِ چراغاں کی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جس میں ضلع بریلی کے علاوہ اطراف کے اضلاع اور ملک کی دیگر ریاستوں سے آئے ہزاروں کی تعداد میں زائرین اور مریدین عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کرتے ہیں اور اپنی اپنی منّت کا چراغ روشن کرتے ہیں۔

بریلی: خانقاہ عالیہ نیازیہ میں 'جشنِ چراغاں' تقریب

دراصل 'جشن چراغاں' کی روایت یہ ہے کہ جو شخص اس دن خانقاہ عالیہ نیازیہ کے احاطے میں حاضر ہوکر ایک چراغ روشن کرتے ہوئے جو بھی مراد مانگتے ہیں، اُس کی مراد ایک برس کے عرصہ میں مقبول ہو جاتی ہے۔ پھر مراد کی مقبولیت کے بعد وہ شخص آئندہ برس ایک چاندی کا چراغ اور گیارہ مٹی کے چراغ روشن کرتا ہے۔ اسی روایت کو ابھی تک ہزاروں مریدین نے قائم رکھا ہوا ہے اور سال در سال مریدین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

celebration of jashn e chiraghan ceremony at khanqah e niazia in bareilly uttar pradesh
بریلی: خانقاہ عالیہ نیازیہ میں 'جشنِ چراغاں' تقریب

یہ بھی پڑھیں: انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن میں سرکاری نمائندے نہیں ہوں گے: سپریم کورٹ

خانقاہ عالیہ نیازیہ کی مخصوص روایتوں میں سے ایک خاص روایت یہ بھی ہے کہ یہاں تمام مذاہب کے لوگ، خواہ وہ مسلم ہو، ہندو ہو، سکھ ہو یا عیسائی یا پھر دیگر کسی مذہب سے تعلق رکھنے والا شخص ہو، وہ ایک زائر کی حیثیت سے زائرین کی قطار میں کھڑا ہوکر اپنی باری کا انتظار کرتا ہے۔ جب اُس کی باری آتی ہے تو خانقاہ کے ذمہ داران اور خاندان کے ممبران اُس کے ہاتھوں میں ایک چراغ رکھ دیتے ہیں اور وہ زائر اپنی ضرورت اور مسائل یا کسی دیگر مشکل کے پیش نظر منّت، مراد اور دعا مانگتا ہے۔ مریدین کا عقیدہ ہے کہ ہر زائر کی مُراد ایک برس کے اندر ہی قبول ہو جاتی ہے۔

دراصل جشنِ چراغاں کی تاریخ یہ ہے کہ اب سے تقریباً تین صدی قبل خانقاہ عالیہ نیازیہ کے بزرگ حضرت شاہ نیاز بے نیاز ربیع الثانی کے مہینے میں بغداد گئے تھے اور وہاں کسی بزرگ سے ملاقات کے دوران اُنہیں ایک چراغ دیکر کہا تھا کہ اس روایت کو بھارت میں بھی قائم کرنا ہے۔ تب سے لیکر اب تک یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.