ETV Bharat / state

’اپریل فول‘ منانا شریعت کی نظر میں کیسا ہے - ’اپریل فول‘ منانا شریعت کی نظر میں کیسا ہے

یکم اپریل کو بین الاقوامی سطح پر اپریل فُول منایا جاتا ہے جس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مولانا ہارون رشید نقشبندی نے کہا کہ اس دن عوام ایک دوسرے کو جھوٹ بول کر پریشان کرتے ہیں، خاص طور پر جھوٹی پریشان کن خبر اپنے دوستوں کو بتاتے ہیں اور پھر بعد میں انہیں اپریل فُول ہے۔

Celebrating April Fools' Day Is Against The Teachings of Islam
’اپریل فول‘ منانا شریعت کی نظر میں کیسا ہے
author img

By

Published : Apr 1, 2021, 3:44 AM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بنارس کے معروف عالم دین مولانا ہارون رشید نقشبندی کہا کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں اپریل فول منانا حرام، ناجائز اور گناہ کبیرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہب اسلام میں کسی بھی شخص کو پریشان کرنا جھوٹ بولنا یا جھوٹی خبر کے ذریعے ہنسی مذاق بنانا ناجائز ہے۔ بےوقوف بنانا یہود و نصاری کا طریقہ ہے جس کی زد میں آجکل کی نادان عوام آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاص کر مسلمانوں کو اس بلا سے دوری اختیار کرنا چاہئے۔ اس سے نہ صرف دوست و احباب ناراض ہوں گے بلکہ اللہ رب العزت کی نارضگی کا سبب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہنسی مذاق میں بھی جھوٹ بولنا، اسلام میں حرام ہے۔ لہذا اپریل فول جیسے دنوں کا بائیکاٹ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.