سی بی آئی راجیو کمار کے اترپردیش میں واقع ان کے آبائی گھر پر تلاشی کے لئے پہنچی ہے۔
سی بی آئی نے شبھم بنرجی کو بتایا جو سی آئی ڈی افسر بھی ہیں۔ سابق اے ڈی جی سی آئی ڈی کے دو پرسنل گارڈز کو بھی بلایا گیا ہے۔
سی بی آئی نے اترپردیش میں مسٹر راجیو کمار کے آبائی گھر پر بھی چھاپہ مارا جہاں ان کی ماں رہتی ہے۔ مرکزی جانچ ایجنسی نے جمعہ کو شہر کے چھ مقامات پر چھاپے مارے اور جنوبی اور شمالی 24 پرگنہ میں راجیو کمار کی تلاش کی۔ ان کی شاردا چٹ فنڈ گھپلہ معاملے میں تعاون نہیں دینے پر اس کی گرفتاری طے مانی جارہی ہے۔
جمعہ کو پولس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر فائز ایک خاتون سمیت سی بی آئی افسران نے راجیو کمار کی اہلیہ سنچیتا کمار سے ان کے پارک اسٹریٹ پر واقع رہائش گاہ میں پوچھ تاچھ کی تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ راجیو کمار کہاں ہیں۔ سی بی آئی پوچھ تاچھ کے لئے وہاں تقریبا 40 منٹ رہی۔ سنچیتا کمار انڈین ریونیو سروس کی افسر ہیں۔