بی ایس پی سربراہ نے آج یہاں اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ'بہار کے رہنے والے نوجوان بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کا معاملہ روزانہ نئے موڑ لے رہا ہے اور ان کے والد کی جانب سے پٹنہ پولیس میں ایف آئی آر درج کرانے سے معاملہ مزید حساس ہوگیا ہے۔اب معاملے کی جانچ مہاراشٹرا اور بہار پولیس کی جانب سے کرانے سے بہتر ہوگا کہ پورے معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرائی جائے'۔
سابق وزیر اعلی نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا'ساتھ ہی سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں مہاراشٹرا و بہار کے کانگریسی لیڈروں کے الگ ا لگ رویہ سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ متاثرہ کنبے کو انصاف دلانے کے بجائے ان کی اولین ترجیح اس حادثے کے پس پردہ اپنی سیاسی مفاد کی تکمیل ہے۔جو کہ قطعی مناسب نہیں ہے۔ مہاراشٹر حکومت کو اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا'۔
سشانت کی موت کی جانچ سی بی آئی سے کرائی جائے: مایاوتی
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس ضمن میں مہاراشٹر اور بہار کے کانگریسی لیڈروں کو ہدف تنقید بنایا۔