بابری مسجد کو مسمار کرنے کے کیس میں سی بی آئی کو مطلوب لوگوں میں شامل گنا مہاراج نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ 'میں راجستھان کے بیکانیر کا ہوں۔ میں 6 دسمبر 1992 میں بابری مسجد توڑنے والا ستیہ نارائن ویاس ہوں۔ اس سلسلے میرے خلاف سی بی آئی جانچ جاری ہے لیکن مجھے کسی کا ڈر نہیں ہے۔ میں مندر بنانے کے لیے آتا ہوں اور آتا رہوں گا۔'
جب ان سے سوال کیا گیا کہ سی بی آئی انہیں کیوں نہیں پکڑ پا رہی ہے تو انہوں نے کہا کہ 'سی بی آئی کو میں نہیں مل رہا ہوں۔'