پریاگ راج: گیانواپی معاملے میں ہندو فریق کی درخواست گزار راکھی سنگھ کی طرف سے پیر کو الٰہ آباد ہائی کورٹ میں ایک کیویٹ پٹیشن دائر کی گئی، جس میں وارانسی کی عدالت نے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے ذریعہ مسجد کمپلیکس کے سیل شدہ علاقے کا سروے کرنے کی ہدایت مانگی گئی۔ کیویٹ پٹیشن ایڈوکیٹ سوربھ تیواری کے ذریعہ ای فائلنگ کے ذریعہ دائر کی گئی ہے۔ راکھی سنگھ شرنگار گوری کیس میں بھی اہم درخواست گزار ہیں۔ راکھی سنگھ گیانواپی مسجد کمپلیکس میں اے ایس آئی سروے کی حمایت میں ہیں۔
راکھی سنگھ کی جانب سے ایک کیویٹ دائر کیا گیا تھا کہ اگر انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی ضلع جج کے فیصلے کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ جاتی ہے تو ہائی کورٹ درخواست گزار کو سنے بغیر اپنا فیصلہ نہ دے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پیر کے روز کہا کہ 'گیانواپی مسجد معاملے میں ایک ہفتے تک کوئی کھدائی نہیں ہوگی۔ ساتھ ہی سروے پر 26 جولائی تک پابندی لگا دی۔ سپریم کورٹ نے گیانواپی مسجد مینجمنٹ کمیٹی کو مسجد کے احاطے کے اے ایس آئی کے سروے پر وارانسی ضلع عدالت کے حکم کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کو کہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Gyanvapi Case گیان واپی مسجد معاملہ، ایک ہفتے تک کھدائی اور دو دن تک سروے پر روک
سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سوال کیا کہ گیانواپی مسجد میں کیا ہو رہا ہے؟ اس پر اتر پردیش حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں کہا گیا کہ گیانواپی مسجد میں کھدائی نہیں کی جا رہی ہے۔ پہلے سپریم کورٹ نے ایک ہفتے تک گیانواپی مسجد میں کھدائی کا کام نہیں کرانے کی بات کہی۔ تمام فریقین کو سننے کے بعد سپریم کورٹ نے کہا کہ مسلم فریق کو منگل کو ہی ہائی کورٹ جانا چاہیے۔ اس کے بعد عدالت نے اے ایس آئی کے سروے پر 26 جولائی تک روک لگانے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ وارانسی میں گیانواپی کیمپس کے سروے پیر کی صبح سات بجے شروع ہوا تھا۔ اے ایس آئی کی ٹیم کیمپس کے اندر سروے کا کام کر رہی تھی۔