ریاست اترپردیش کے شہر بنارس میں واقع بنیا باغ، بڑی بازار، لوہتا سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر بکرا بازار سجتا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے بکرا کے تاجروں نے گلی گلی گھوم کر بکروں کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری کر دیا ہے۔
لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کا واضح اثر بکرا بازاروں پر دیکھا جا رہا ہے جس میں خریداروں کی تعداد کافی کم نظر آ رہی ہے۔ حالات کے پیش نظر بیشتر افراد شش و پنج میں ہیں کہ قربانی کریں یا نہ نہیں۔
وہیں دور درازعلاقوں سے آنے والے بکرا تاجر بھی اس برس نہیں آئے ہیں۔ علاقائی تاجر ہی بکرے کی فروخت کر رہے ہیں۔ بکرے کے تاجر اور خریدار دونوں ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر عمل کر رہے ہیں اور فاصلہ بنا کر احتیاط سے خرید و فروخت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میرٹھ: عید الاضحی کے موقع پر عوام سے صاف صفائی رکھنے کی اپیل
اس سلسلے میں بکرا تاجر گلزار نے بتایا کہ راستے میں کئی مقامات پر پولیس نے پیسہ وصولا ہے جس کی وجہ سے بکرے کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور قربانی کرنے والے سرمایہ دار بھی اس برس کم ہی بکروں کی خریداری کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ متوسط طبقہ کے لوگوں میں قربانی کی جانب رجحان کم ہوا ہے۔ حالات کے پیش نظر جس پیمانے پر بکرا خریدا اور بازاروں میں آتے تھے اس پیمانے پر اس برس بکرا خریدار بازار سے غائب ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ ہے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن جس کی وجہ سے معاشی حالات مستحکم نہیں ہے۔