اترپردیش کے ضلع مئو میں ہر برس عید الاضحی کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں جانور فروخت کے لیے لائے جاتے ہیں لیکن امسال کورونا وائرس کے سبب یہ تعداد صرف چند سو پر مشتمل ہوگئی۔
گاہکوں کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے یہ سال نہیں رہا اور قربانی کے جانوروں کی اعلیٰ نسل بھی بکرا منڈی میں نظر نہیں آئی. جو لوگ بکرا منڈی میں خرید و فروخت کے لئے آئے انہوں نے کافی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
ریاستی حکومت کی جانب سے برتی جارہی سختی کو بھی لوگوں نے بکرا منڈی میں کم کاروبار ہونے کی ایک اہم وجہ قرار دی۔
مئو کی بکرا منڈی میں آنے والوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عیدالاضحیٰ کے مد نظر حکومت کو سنیچر اور اتوار کے روز بازار کھولنے کی اجازت دینی چاہیے۔