جھانسی: محکمہ انکم ٹیکس نے پبلک کنٹریکٹس اور ریئل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کے کاروبار میں مصروف جھانسی میں واقع ایک گروپ کے ٹھکانوں پرچھاپہ مار کر 15 کروڑ روپے سے زیادہ کی نقدی اور زیورات برآمد کیے ہیں۔ یہاں جاری ایک بیان میں محکمہ نے کہا کہ جھانسی، دہلی، لکھنؤ، کانپور اور گوا میں واقع تقریباً 30 کیمپس میں چھاپے مارے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران، متعدد تھرڈ پارٹیز کی کئی غیر منقولہ جائیدادوں کے دستاویزی ثبوت سمیت متعدد مجرمانہ شواہد برآمد کیے گئے ہیں اور انہیں ضبط کیا گیا ہے۔ Income tax raid in Jhansi
یہ بھی پڑھیں: Income Tax Raids in Rajasthan: راجستھان میں انکم ٹیکس کا چھاپہ
پبلک کنٹریکٹ کے کاروبار میں شواہد کے ابتدائی تجزیے سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ گروپ ہر سال کے آخر میں اکاؤنٹس کی اپنی باقاعدہ کتابوں میں ہیرا پھیری کے ذریعے اپنے منافع کو کم دکھا کر بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کر رہا تھا۔ یہ ہیرا پھیری جعلی اخراجات اور جعلی قرض دہندگان وغیرہ کے دعووں کی نوعیت میں تھی۔ ان مختلف قرض دہندگانوں کو غیر حاضر اور غیر تصدیق شدہ پایا گیا تھا۔
یو این آئی