ETV Bharat / state

گوتم بدھ نگر: اب ای میل کے ذریعے مقدمات یا ضمانتیں منظور ہوں گی - گوتم بدھ نگر کے انفارمیشن آفیسر راکیش چوہان

اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں کورونا کے پیش نظر اب ای میل کے ذریعے مقدمات یا ضمانتیں منظور ہوں گی۔

گوتم بدھ نگر: اب ای میل کے ذریعے مقدمات یا ضمانتیں منظور ہوں گی

author img

By

Published : Apr 18, 2021, 9:13 AM IST

کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اب ای میل کے ذریعے مقدمے یا ضمانتیں منظور ہوں گی۔ اس بات کی اطلاع گوتم بدھ نگر کے انفارمیشن آفیسر راکیش چوہان نے دی۔

انہوں نے بتایا کہ سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی ڈسٹرکٹ کورٹ گوتم بدھ نگر نے بتایا کہ کووڈ۔19 کے بڑھتے کیسیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ جج گوتم بدھ نگر نے نئی گائڈ لائن جاری کی ہے۔

جس کے تحت ہائی کورٹ ضلعی عدالت اور ماتحت ٹریبونلز کے لئے نئی رہنما خطوط جاری کی گئی ہیں جس کے تحت ضلعی عدالت زیر التواء اور نئی ضمانتوں کی درخواستوں، پیشگی ضمانت کے مقدمات، حکم امتناعی درخواستوں کے ساتھ ساتھ زیر التواء قیدیوں کے ریمانڈ اور دیگر تمام مقدمات کی آن لائن سماعت کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ہدایات کے حکم کے مطابق ضلعی عدالت میں ای میل آئی ڈی urgentfilingdcgbn@gmail.com چلایا گیا ہے، جس کے ذریعے نئے کیس اور ضمانت کی درخواستیں وغیرہ پیش کی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ای میل کے ذریعہ ارسال کردہ درخواستوں میں وکیل کا نام، موبائل نمبر، ای میل آئی ڈی وغیرہ ہونا لازمی ہے۔

انہوں نے ضلع کے تمام رہائشیوں سے یہ بھی کہا ہے کہ ای کورٹ https://districts.ecourts.gov.in/gautam-buddha-nagar
اپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرکے، وہ اپنے کیسیز کی پیشگی تاریخ وغیرہ کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

ایپ مذکورہ عمل کے سلسلے میں ضلعی قانونی خدمات اتھارٹی گوتم بدھ نگر نے اپنا ہیلپ لائن نمبر 8178508431 اور 9716535451
ای میل آئی ڈی dlsa.gbnnoida@gmail.com جاری کیا ہے، جس کے ذریعے لوگوں کو عام معلومات حاصل ہوسکتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.