ETV Bharat / state

Fruad Case In Meerut دبئی میں ملازمت دلانے کے نام دھوکہ دہی

میرٹھ میں دبئی میں ملازمت دلانے کے نام پر دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا۔ متاثرین نے ٹریول ایجنٹ کے خلاف مقامی تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں تفتیش شروع کردی ہے۔

author img

By

Published : Jul 1, 2023, 3:21 PM IST

دبئی میں ملازمت دلانے کے نام دھوکہ دہی
دبئی میں ملازمت دلانے کے نام دھوکہ دہی
دبئی میں ملازمت دلانے کے نام دھوکہ دہی

میرٹھ: ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں دبئی بھیجنے کے نام پر ٹھگی کا شکار اسلام الدین کے اہل خانہ نے گزشتہ روز مقامی تھانہ لساڑی گیٹ پہنچ کر عمران نام کے شخص کے خلاف تحریری شکایت کی۔ اسلام الدین کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ عمران نام کے شخص نے ان کے بھائی کو دبئی میں اچھی ملازمت دلانے کے لیے دبئی بھیجنے کا واعدہ کیا تھا جس کے بدلے اس نے ان کے گھر والوں سے موٹی رقم وصول کی تھی۔مجیب الرحمان نامی شخص نے بتایا کہ اس کے بھائی کو عمران نامی شخص نے سعودی عرب میں کام کرنے کے لیے بھیجا تھا، اسے اچھی نوکری دلانے کا بھی وعدہ کیا گیا تھا. لیکن دبئی جانے کے بعد اسلام الدین نے وہاں پہنچ کر خود کو ٹھگا محسوس پایا۔

یہ بھی پڑھیں:Double Murder Case مظفّر نگر میں بیوی کا قتل کرنے کے بعد شوہر کی خودکشی

مجیب الرحمن نے عمران نام کےشخص پر الزام لگایا گیا ہے کہ کے ان کے بھائی کو ایک ویرانے میں چھوڑ دیا گیا تھا جس کے بعد مجیب الرحمان کے بھائی نے اہل خانہ سے رابطہ کیا اور اہل خانہ نے نوجوان کو واپس لانے کے لیے میرٹھ سے ہی دوبارہ ٹکٹ کا انتظام کرایا، عمران سے جب اس کی شکایت کی گئی تو اس نے واعدہ کیا کہ وہ نوجوان کو واپس لے آئیں گے۔ اور ان سے وصولی گئی رقم کو لوٹانے کے نام پر مجیب الرحمان کو دو چیک بھی دیے، الزام ہے کہ ان چیکس کا ابھی تک کیش نہیں ہوا اور نہ ہی رقم واپس کی گئی۔ مقامی تھانے کی پولیس نے عمران کے خلاف دھوکہ بازی میں مقدمہ درج کر تفتیش شروع کر دی. سخت کارروائی کیے جانے کی بات کہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.