ریاست اتر پردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے تھانہ کوتوالی پٹّی پولیس نے حکومت کی ہدایت پر خاتون کی جنسی زیادتی کرنے کے معاملے میں یہاں تعینات رہے معطل ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ (سرکل افسر ) کے خلاف عصمت دری سمیت دیگر سنگین دفعات میں کیس درج کیا۔
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مشرقی سریندر دیویدی نے بتایا کہ 'ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ نونیت نائک یہاں پٹّی سرکل میں سرکل افسر کے طور پر 2019 میں تعینات رہے، الزام ہے کہ مدھیہ پردیش کی ایک خاتون کو انہوں نے محبت کے جال میں پھنساکر شادی کرنے کا جھانسہ دیا اور اس کا جسمانی استحصال کرتے رہے اور اس کی عصمت دری کی اور بعد میں شادی سے انکار کردیا۔
خاتون نے حکومت میں شکایت کی جہاں تحقیقات میں معاملہ صحیح پایا گیا۔ شاہ جہاں پور میں تعیناتی کے دوران انہیں پہلے ہی معطل کیا جاچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جے پور: نشہ خوروں کے خلاف پولیس کی مہم، سو سے زیادہ نشہ خور گرفتار
حکومت کی ہدایت پر تھانہ کوتوالی پٹّی پولیس نے نونیت نائک کے خلاف عصمت دری سمیت دیگر سنگین دفعات میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ پولیس نے خاتون کا طبی معائنہ کراکر بیان درج کیا۔ خاتون کا بیان عدالت میں بھی درج کرایا جائے گا۔