اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے ایس پی سدھا سنگھ نے ہفتہ کو بتایا کہ 'چرکھاری علاقے کے نریڑی گاؤں کی رہائشی متاثرہ مہوبہ کے سرکاری انٹر کالج کی طالبہ ہے۔ وہ ہیڈکوارٹر پر اپنے ایک شناسا کے مکان میں بطورِ کرائے دار رہ رہی تھی۔ اس دوران پڑوس میں رہنے والے ایک شخص نے کسی طرح اس کا فحش ویڈیو بنالیا۔
الزام ہے کہ گزشتہ شام نوجوان نے ویڈیو وائرل کردینے کی دھمکی دے کر لڑکی کو اپنے گھر میں بلایا جہاں نوجوان نے پہلے سے موجود اپنے دو دیگر ساتھیوں کے ساتھ لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی۔
ایس پی نے بتایا کہ 'جنسی زیادتی کے بعد ملزمین دوشیزہ کا اغوا کرکے کسی مقام پر لے جارہے تھے لیکن متاثرہ نے بائیک سے کود کر شور مچادیا جس سے موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ معاملہ طول پکڑتا دیکھ ملزمین فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: نابالغ مسلم لڑکی کا اغوا، ہندو یووا واہنی کا لیڈر گرفتار
انہوں نے بتایا کہ 'متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے معاملے میں تین افراد راج، سورج اور پردیپ کے خلاف نامزد مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے تینوں کو گرفتار کرکے جیل بھی بھیج دیا ہے۔
(یو این آئی)