ویب سیریز تانڈو ریلیز ہونے کے ساتھ ہی ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج شروع ہوگئے ہیں جو رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔
اس دوران آج گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ پولیس اسٹیشن میں بی ایس پی کے رہنما کی جانب سے ویب سیریز کے اداکاروں اور ہدایتکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ویب سیریز فرقہ وارانہ منافرت بھڑکانے اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی ہے ۔
بی ایس پی رہنما بلبیر سنگھ نے کہا کہ اس ویب سیریز کے پارٹ 1 کی شوٹنگ گوتم بدھ نگر کے تھانے ربوپورہ کے گاؤں لنونی مرزا پور میں کی گئی ہے، اس سیریز میں میں ایک برادری پر قابل اعتراض تبصرہ کیا گیا ہے، جو او بی سی برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ویب سیریز پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے۔ اس کے ساتھ ہی اس فلم کے تمام اداکاروں اور ہدایتکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروئی کی جائے۔
مزید پڑھیں:
ملازمین کے ساتھ پرنسیپل سیکریٹری کا رویہ پریشان کن : شاکر بخش
وہیں اس ویب سیریز تانڈو کے تعلق سے نوئیڈا کے ڈی سی پی راجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ تھانہ ربوپورہ میں ایک شخص نے ویب سیریز تانڈو کو لے کر مقدمہ درج کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس ویب سیریز میں دلت کی توہین ، ذات پات سے نفرت اورمذہبی جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔