ETV Bharat / state

'اعظم خان پر لگے فرضی مقدمات واپس لیے جائیں'

سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما و رکن پارلیمان اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان مختلف مقدمات کے تحت جیل میں بند ہیں۔ اس تعلق سے آج دونوں رہنماؤں کو مراد آباد کے خصوصی کورٹ میں پیشی کے لیے لایا گیا تھا۔

'اعظم خان پر لگے فرضی مقدمات واپس لیے جائیں'
'اعظم خان پر لگے فرضی مقدمات واپس لیے جائیں'
author img

By

Published : Jul 24, 2020, 10:44 PM IST

اترپردیش کے پارلیمانی حلقہ رامپور سے رکن پارلیمان اعظم خان اور ان کے بیٹے ایم ایل اے عبداللہ اعظم خان مختلف مقدمات کے تحت سیتاپور جیل میں بند ہیں اور ایک مقدمے کے تحت ان دونوں رہنماؤں کو جمعہ کے روز مراد آباد کی خصوصی ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں پیشی کے لیے لایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سنہ 2008 میں مراد آباد کے تھانہ چھجلیٹ میں اعظم خان کے خلاف کیس درج کرایا گیا تھا اور اسی کیس کے سلسلے میں ان دونوں رہنماؤں کو مراد آباد کے خصوصی کورٹ میں پیش کیا گیا۔

ڈاکٹر ایس ٹی حسن، رکن پارلیمان، ایس پی

اس تعلق سے مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایچ ٹی حسن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ایس پی کے سینیئر رہنما کے خلاف عائد کردہ فرضی مقدمات واپس لیے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.