ETV Bharat / state

Case Filed Against Parents مسلم خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے والے طلباء اور ملزم کی والدہ گرفتار

میرٹھ کے اسکول میں مسلم خاتون ٹیچر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں نیا موڑ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے ٹیچر کو دھمکی دینے کے الزام میں ایک ملزم کی والدہ کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے، جب کہ والد کی تلاش جاری ہے۔ Case Filed Against Parents who Harassed Teacher

CASE FILED AGAINST PARENTS OF CHILDREN WHO CALLED TEACHER LOVE IN MEERUT
ٹیچر کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے طلبہ اور ملزمہ ماں گرفتار
author img

By

Published : Nov 28, 2022, 4:10 PM IST

میرٹھ: ضلع میرٹھ کے ایک انٹر کالج میں مسلم خاتون ٹیچر کے ساتھ سر عام چھیڑ خانی کے معاملے میں نیا موڑ آیا ہے۔ بچوں کے خلاف شکایت پر مشتعل والدین ٹیچر کو دھمکی دینے ان کے گھر پہنچ گئے اور انہیں دھمکی دی، جس پر ٹیچر نے والدین کے خلاف پولیس میں شکایت درک کروائی۔ پولیس نے ٹیچر کی شکایت پر ملزم کی ماں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے جب کہ بچے کے والد تاحال فرار ہے، پولیس کو اس کی تلاش ہے۔ Case Filed Against Parents who Harassed Teacher

ویڈیو

دراصل یہ پورا معاملہ میرٹھ کے کیتھور تھانہ علاقے کے رام منوہر لوہیا انٹر کالج کا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں 12ویں جماعت کے طالب علم واضح طور پر ٹیچر کو ہراساں کرتے نظر آرہے ہیں۔ الزام ہے کہ بچے کبھی گراؤنڈ میں اور کبھی کلاس روم میں ٹیچر پر نازیبا تبصرے کرتے تھے۔ اس معاملے کا ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے۔

اس معاملے میں ٹیچر کی شکایت پر ایک لڑکی سمیت 4 طلباء کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جس میں دو ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ لڑکی اور ایک طالب علم فرار ہیں۔ وہیں مذکورہ معاملے میں بچے کے والدین ٹیچر کو دھمکی دینے کے ارادے سے ان کے گھر پہنچے اور ٹیچر کو دھمکی دی۔ ٹیچر نے ان کے خلاف بھی پولیس میں شکایت کی اور دھمکی دینے والے والدین کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس تھانہ کیتھور نے اس معاملے میں ملزمہ ماں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ اب دھمکی دینے والے باپ کی تلاش جاری ہے۔ ساتھ ہی ویڈیو وائرل کرنے والی لڑکی اب تک فرار ہے۔ پولیس کو اس کی بھی تلاش ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.