ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں 24 مئی کو سول لائن تھانہ علاقے کے امبیڈکر پارک میں صفائی کارکنان نے جمع ہو کر ایٹہ ضلع مجسٹریٹ کا پتلا نذر آتش کیا تھا۔ پولیس نے ان صفائی ملازموں کے خلاف سول لائن تھانے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ اس میں بابو درویڑ کے خلاف نامزد اور 15 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
گزشتہ 22 مئی کو ایٹہ کے ضلع مجسٹریٹ سکھلال بھارتی نے ایٹہ ضلع ہسپتال میں وینٹی لیٹر یونٹ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے معائنے کے دوران گندگی پائی جانے پر سی ایم او کو صفائی کی ہدایت کرتے ہوئے ملازمین کو قابل اعتراض تبصرہ کیا۔ جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مراد آباد کے صفائی کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے کالے رنگ کی پٹی باندھ کر ایٹہ ضلع مجسٹریٹ کا پتلا نذر آتش کیا۔