ETV Bharat / state

نوئیڈا: سکھویر پہلوان سمیت 800 کسانوں کے خلاف مقدمہ

کسان پریشد کے صدر اور احتجاج کی قیادت کر رہے سکھویر پہلوان نے کہا کہ 'پولیس اور انتظامیہ کسانوں کے خلاف چاہے جتنے بھی کیس درج کر لیں لیکن اب نوئیڈا کے کسان پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔'

نوئیڈا: سکھویر پہلوان سمیت 800 کسانوں کے خلاف مقدمہ
نوئیڈا: سکھویر پہلوان سمیت 800 کسانوں کے خلاف مقدمہ
author img

By

Published : Oct 31, 2021, 10:09 PM IST

ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں کسان تقریباً 2 ماہ سے نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ احتجاج کرتے ہوئے کسانوں نے جمعہ کو نوئیڈا اتھارٹی کے مرکزی دفتر میں تالا لگا دیا تھا۔ اس معاملے میں نوئیڈا پولیس نے کسان لیڈر سکھبیر پہلوان سمیت 800 کسانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

نوئیڈا کے اے ڈی سی پی رنویر سنگھ کے مطابق نوئیڈا اتھارٹی میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل جتیندر پرساد نے پولیس کو شکایت دی تھی۔ ہینڈ کانسٹیبل جتیندر پرساد کی شکایت پر کسان پریشد کے صدر سکھبیر پہلوان اور سدھیر چوہان سمیت 800 کسانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

نوئیڈا: سکھویر پہلوان سمیت 800 کسانوں کے خلاف مقدمہ

ان میں سے 38 کسانوں کے خلاف نامزد مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔ ان کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی کو تالا لگاتے ہوئے افسران اور ملازمین کو یرغمال بنا لیا تھا۔

کسان پریشد کے صدر اور احتجاج کی قیادت کر رہے سکھویر پہلوان نے کہا کہ 'پولیس اور انتظامیہ کسانوں کے خلاف جتنے بھی کیس درج کر لیں لیکن اب نوئیڈا کے کسان پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: مشتعل کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی کے مرکزی گیٹ کا تالا توڑا

انہوں نے مزید کہا کہ 'ماضی میں بھی کسانوں کے خلاف افسران اور پولیس کی جانب سے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اب کسان پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جائیں گے اور انہیں ان کے حقوق نہیں دیے جائیں گے۔ یہ احتجاج اسی طرح جاری رہے گا۔'

واضح رہے کہ جمعہ کو نوئیڈا کے 81 گاؤں کے کسانوں نے اتھارٹی کے گیٹ پر تالا لگا دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.