ETV Bharat / state

Barabanki Road Accident بارہ بنکی میں ایس یو وی درخت سے ٹکرائی، دو افراد ہلاک

author img

By

Published : May 5, 2023, 11:27 AM IST

ضلع بارہ بنکی میں پیش آئے سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک جب کہ تین لوگ زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ ضلع کے ستررکھ علاقے میں تیز رفتار ایس یو وی درخت سے ٹکرانے سے پیش آیا۔ Car crashes into tree in Barabanki

بارہ بنکی میں ایس یو وی درخت سے ٹکرائی، دو ہلاک

بارہ بنکی: ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے ستررکھ علاقے میں تیز رفتار ایس یو وی درخت سے ٹکرا گئی جس میں دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر تین شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقے کے ادھواپور گاؤں باشندہ ہرشت (20)، گولو (21)، بنٹی (22) اور نتن (30) ایک بارات میں شرکت کرنے گئے تھے۔ رات تقریبا 2:30 بجے سبھی واپس لوٹے اور انہوں نے گاؤں پہنچ کر ہریش چندر کے بیتے مونٹی عرف موہت(22)کو جگایا۔ اس کے بعد سبھی نوجوان اسکارپیو پر سوار ہوکر حیدرگڑھ کی جانب چلے گئے۔ صبح اہل خانہ کو اطلاع ملی کی اسکارپیو چھوٹا لالپور گاؤں کے نزدیک کھڑے ٹکر سے ٹکرا گئی ہے۔ اہل خانہ موقع پر پہنچے اور پولیس بھی آگئی۔

حادثے میں مونٹی عرف موہت اور ہرشت کی موت ہوگئی۔ باقی تین نوجوان کو علاج کے لئے لکھنؤ ریفر کردیا گیا ہے۔زخمیوں میں ایک کی حالت نازک ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ یکم مئی کو اترپردیش کے شاہجہاں پور ضلع کے کھٹا علاقے میں دو کاروں کی ٹکر میں ایک کنبے کے تین اراکین کی موت ہوگئی جب کہ دیگر نو افراد زخمی ہوگئے۔ ایس پی ایس آننند نے پیر کو بتایا کہ شاہجہاں پور کے تھانہ کھٹار کی سرحد پر یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پیلی بھیت ضلع کے گڑوا کے نزدیک پلیا باشندہ بھگوان داس اپنے کنبے کے ساتھ مادھو ٹانڈا سے اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے کہ ان کی کار سامنے سے آرہی ایک دیگر کار سے ٹکرا گئی۔ ٹکر سے تباہ دونوں گاڑیوں کو تھانہ سہرا مئو پیلی بھیت پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Shahjahanpur Road Accident شاہجہاں پور میں دو کار کے درمیان ٹکر، تین کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.