ETV Bharat / state

تیز رفتار کار نے دو افراد کو ٹکر ماری - پولیس نے ہوٹل کے تاجر کو گرفتار کرلیا

کانپور میں ایک ہوٹل تاجر کی بے قابو کار نے دو افراد کو ٹکر مار دی۔ دونوں زخمیوں کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ پولیس نے ہوٹل کے تاجر کو گرفتار کرلیا ہے۔

تیز رفتار کار نے دو افراد کو ٹکر ماری
تیز رفتار کار نے دو افراد کو ٹکر ماری
author img

By

Published : Apr 27, 2020, 11:51 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں اتوار کی رات ہوٹل کے آپریٹر سریش چندر مشرا نے بھوساٹولی چوراہے کے قریب اپنی ٹویوٹا کار سے ایک نوجوان کو ٹکر مار دی۔ ٹکر لگنے سے نوجوان زخمی ہوگیا۔

یہ بے قابو کار ٹکر مارنے کے بعد گھنٹاگھر مسجد کے نیچے بنائی گئی دکانوں سے ٹکرا گئی، کار کی ٹکر سے ایک بزرگ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے دونوں زخمیوں کو ہسپتال بھیج دیا جہاں ان دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے کار ڈرائیور سریندر کمار مشرا کو گرفتار کر لیا ہے سریندر کمار گوڑ منڈی کے قریب رائل ہوٹل کا مالک ہے۔

انسپکٹر ستیش کمار نے بتایا کہ 'زخمیوں کو ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ جس گاڑی سے یہ حادثہ پیش آیا اس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.