ETV Bharat / state

Prisoners Products  ایم ایس ایم ای کے ذریعہ قیدیوں کی مصنوعات کو بہتر قیمت پر فروخت کیا جائے گا

author img

By

Published : Sep 2, 2022, 12:11 PM IST

اترپردیش کے وزیر پرجاپتی نے کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک وہ ریاست کی تقریباً23 جیلوں کا دورہ کر چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے قیدیوں سے براہ راست بات چیت بھی کی،انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران معلوم ہوا کہ ایسے بہت سے قیدی ہیں جو معمولی جرائم میں ملوث ہیں، جن کی عمر بہت کم ہے، اور جن کی مالی حالت اچھی نہیں ہے، ان کا موثر دفاع نہیں کیا جا رہا۔ Dharamveer Prajapati meets the prisoners

یوگی
یوگی

ریاست اتر پردیش کے ہوم گارڈز اور جیلوں کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) دھرم ویر پرجاپتی نے آج اپنی سرکاری رہائش گاہ کالی داس پر پریس کے نمائندوں سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے جیلوں میں بند قیدیوں کی بنائی ہوئی مختلف مصنوعات دکھائیں اور کہا کہ میری کوشش ہے کہ قیدیوں کی بنائی ہوئی مصنوعات آپ سب کے ذریعے عوام تک پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سمت میں مثبت کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ قیدیوں کی تیار کردہ مصنوعات کی بہتر قیمت مل سکے۔

Dharamveer Prajapati meets the prisoners

انہوں نے کہا کہ جیلوں کے باہر آوٹ لیٹس قائم کرنے کے علاوہ ایم ایس ایم ای کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔ میری کوشش ہے کہ قیدیوں کی مصنوعات کو ایم ایس ایم ای کے ذریعے منسلک کیا جائے اور اس کی تشہیر بڑے پیمانہ پر کی جائے۔
دھرم ویر پرجاپتی نے بتایا کہ آگرہ جیل میں ایک خاتون قیدی نے گائے کے گوبر سے لکڑی بنائی ہے، جسے آخری رسومات میں استعمال کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ گائے کے گوبر سے برتن بھی بنائے جا رہے ہیں،انہوں نے بتایا کہ قیدیوں نے جل کنبھی کا استعمال کرتے ہوئے مختلف مصنوعات تیار کی ہیں جنہیں اگر بہتر مارکیٹ مل جائے تو وہ خود اچھا روزگار حاصل کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسکل ڈویلپمنٹ اسکیم کے ذریعے قیدیوں کو ہنر مند بنایا جا رہا ہے، اسی طرح پیلی بھیت کے ضلع مجسٹریٹ نے بھی قیدیوں کو اپ گریڈ اسکیم سے جوڑا ہے۔

پرجاپتی نے مزید کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک وہ ریاست کی تقریباً23 جیلوں کا دورہ کر چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے قیدیوں سے براہ راست بات چیت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران معلوم ہوا کہ ایسے بہت سے قیدی ہیں جو معمولی جرائم میں ملوث ہیں، جن کی عمر بہت کم ہے، اور جن کی مالی حالت اچھی نہیں ہے، ان کا موثر دفاع نہیں کیا جا رہا۔

عوامی نمائندوں، ضلع مجسٹریٹ اور پولیس کپتان سے بات چیت کے بعد انہوں نے زور دیا کہ ایسی کوشش کی جانی چاہئے تاکہ قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کا مصالحتی معاہدہ ہو سکے۔ تاکہ نوجوان باہر نکل کر خاندان کی دیکھ بھال کر سکیں۔
مزید پڑھیں:UP Tourism یوپی کے وزیر سیاحت نے ریاستی سیاحت کا جائزہ لیا

پرجاپتی نے کہا کہ قیدیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران محسوس ہوا کہ انہیں اپنے جرائم پر پچھتاوا ہے۔ اس لیے میرا ماننا ہے کہ انہیں انسانی ہمدردی کے تحت بہتری لانے کا موقع دیا جانا چاہیے۔ تاکہ وہ خود کو سماج کے مرکزی دھارے میں شامل کر سکیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.