ETV Bharat / state

لکھنؤ: چراغ شمع کے ساتھ آتش بازی بھی - اترپردیش نیوز

وزیراعظم کی اپیل پر پانچ اپریل کی رات ٹھیک نو بجے سے 9 منٹ تک پورے بھارت میں ایک ساتھ عوام اپنے گھروں کی لائٹ بند کر موم بتیاں، ٹارچ، موبائل فلیش روشن کرکے یکجہتی کا پیغام دیا۔

چراغ شمع کے ساتھ آتش بازی بھی
چراغ شمع کے ساتھ آتش بازی بھی
author img

By

Published : Apr 6, 2020, 12:54 PM IST

وزیراعظم نریندرمودی کی اپیل پر آج پورے ملک میں سبھی لوگوں نے گھر کی لائٹ بند کرکے ٹارچ، موبائل فلیش کو جلاکر اتحاد پیش کرتے ہوئے کورونا وائرس سے لڑنے کا عہد لیا۔

دیکھیں ویڈیو

اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں بھی ٹھیک نو بجے اندھیرے کی چادر اوڑھ لیا۔ یہاں کے شہریوں نے وزیراعظم کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے ٹھیک نو بجے گھروں کی لائٹ بند کر دیا، اور مومبتیاں، ٹارچ، موبائل فلیش جلاکر کورونا وائرس کو روکنے کے لیے یکجہتی کا پیغام دیا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران محمد توفیق نے کہا کہ ہم وزیراعظم کے اپیل کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنے گھروں کی لائٹ بند کر کے موم بتیاں جلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس لوگوں کا مذہب نہیں دیکھتا بلکہ سبھی پر اپنا اثر دکھا رہا ہے۔

چراغ شمع کے ساتھ آتش بازی بھی
چراغ شمع کے ساتھ آتش بازی بھی

ابھیشیک کمار نے بات چیت کے دوران کہا کہ وزیراعظم نے جو اپیل کی تھی، ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہم نے اپنے گھر کی لائٹ بند کرکے موبائل فلیش، ٹارچ اور موم بتیاں جلا کر یہ پیغام دیا ہے کہ ہم جلد ہی کورونا وائرس کو ختم کر دیں گے گے تاکہ ہمارا سماج اور ملک محفوظ رہ سکے۔

وزیراعظم نے اپیل کی تھی کہ صرف گھروں کی لائٹ بند کرکے عوام چھت یا بالکنی میں کھڑے ہوکر موم بتیاں، ٹارچ یا موبائل لائٹ روشن کریں، لیکن نوابی شہر لکھنؤ کی عوام زیادہ ہی جذباتی نظر آئی۔

یہاں کے لوگوں نے وقت کے پہلے ہی 'دیوالی' منانا شروع کر دیا اور جم کر آتش بازی کر کے ماحولیات کو آلودہ کرنے کا کام کیا۔

وزیراعظم نے صرف لائٹ بند کر کے موم بتیاں، موبائل فلیش روشن کرنے کی اپیل کی، لیکن یہاں پر لوگوں نے 'سوسل ڈسٹنس' کا خیال نہ رکھتے ہوئے تالی اور تھالی پیٹنے کا بھی کام کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.