اوریا: اتر پردیش میں اس ضلع کے دبیا پور میں جمعہ کو سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورسز (CISF) میں 24 ہزار فائر کانسٹیبلوں کی بھرتی کے عمل کے آغاز کی دوڑ میں چلچلاتی دھوپ کی وجہ سے بہت سارے امیدوار بیہوش ہو گئے،جن میں سے ایک کی موت ہو گئی۔Youth Dies During CISF recruitment
موصولہ اطلاعات کے مطابق، بھرتی کے عمل کے پہلے دن، دبیا پور سے کنہی کا پوروا تک پانچ کلومیٹر کی دوڑ لگائی گئی۔ صبح سے ہی تیز دھوپ تھی اس لیے بہت سے امیدوار آدھی دوڑ کے دوران بیہوش ہوکر گر گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ایک کی موت ہوگئی، جب کہ دوسرے کا علاج جاری ہے۔ اطلاع ملتے ہی سی آئی ایس ایف کے حکام کے علاوہ ڈسٹرکٹ پولیس کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ حکام نے بتایا کہ 26 اگست سے 07 ستمبر تک جاری رہنے والے اس بھرتی عمل میں پہلے دن 250 امیدواروں کو حصہ لینا تھا۔ اس کے لیے 75-75 امیدواروں کے گروپ بنائے گئے تھے۔ بھرتی میں کل 20,473 امیدوار شامل ہوئے ہیں۔ کنہی کا پوروا کی سڑک پر دو چکروں میں پانچ کلومیٹر کی دوڑ لگنی تھی۔
چلچلاتی دھوپ میں ریس شروع ہوئی۔ آدھی دوڑ کے بعد اچانک 22 سالہ گورو ولد مدن ساکن گوتم بدھ نگر رام پور کھدر، 22 سالہ نکھل ولد جے پال ساکن سلام پور بلند شہر، 20 سالہ رنجیت ولد گڈو سنگھ ساکن کانپور کے گھاٹم پور گاؤں کا 22 سالہ ستیش یادو ولد بلیا ساکن سنجیو بے ہوش ہو گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ بیہوش ہوکر گرنے کی وجہ سے بلیا کے رہائشی ستیش کی زبان کٹ گئی، جس کی وجہ سے وہ بول بھی نہیں سکتا تھا، جب کہ گوتم بدھ نگر کے گورو کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا ۔ متوفی کے لواحقین کو اس حادثہ کی اطلاع دے دی گئی ہے۔
بیمار ہونے والے دیگر امیدواروں کا علاج جاری ہے۔ علاج کے بعد سب کو ہوش آیا۔ سی آئی ایس ایف کے ڈپٹی کمانڈنٹ رتیش کمار رائے، اے ایس پی شیوپال اور سی او سٹی سریندر ناتھ اور دیگر اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں سے پوچھ گچھ کے بعد ریس کی بھرتی کے عمل سے متعلق انتظامات کے بارے میں تفصیلات طلب کی گئیں۔ سی آئی ایس ایف حکام نے کہا کہ ریس سے پہلے سب کو بتادیا گیا تھا کہ اگر کسی کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو باہر نکل کر کھڑے ہوں۔ ان میں سے بہت سے امیدوار تھکاوٹ محسوس کرنے کی وجہ سے دوڑ سے باہر ہو گئے۔ وہ اگلے راؤنڈ کی دوڑ میں شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ: ساتھی کی فائرنگ سے سی آئی ایس ایف اہلکار زخمی
یو این آئی