اترپردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر کے تمام امیدوار نوئیڈا سیکٹر 19 میں واقع ضلعی الیکشن آفس (پنچایت اور شہری یونٹ) میں اخراجات کا ریکارڈ جمع کروا کر ضمانت کی رقم واپس لینے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر راکیش چوہان نے اس بارے میں معلومات دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اپریل میں چار مراحل میں پنچایتی انتخابات ہوئے تھے۔ تیسرے مرحلے کے دوران 19 اپریل کو گوتم بودھ نگر میں پولنگ ہوئی تھی۔ ضابطہ کے مطابق تمام امیدواروں کو نتائج کے اعلان کے 3 ماہ کے دوران الیکشن میں ہونے والے اخراجات کی تفصیلات پیش کرنی ہوگی، اگر کوئی امیدوار 3 ماہ کے دوران ریکارڈ پیش کرنے میں ناکام رہتا ہے تو اس کی ضمانت کی رقم ضبط کر لی جاتی ہے۔
اترپردیش پنچایتی انتخابات میں جیت عوام کا آشیرواد: مودی
وانڈیتا سریواستو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور فنانس اینڈ ریونیو گوتم بود نگر نے اس سلسلے میں تمام امیدواروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امیدوار سیکیورٹی ڈپازٹ واپس لینے کے لئے اپنے اخراجات کی تفصیلات زیادہ سے زیادہ 2 اگست تک ڈسٹرکٹ الیکشن آفس میں جمع کروائیں۔ اس کے بعد ان درخواست فارم اور اخراجات کے ریکارڈوں کی تصدیق ہوگی۔ اگر کوئی تضاد پایا گیا تو سیکیورٹی ڈپازٹ ضبط کر لی جائے گی۔