ETV Bharat / state

Campaign to Detect TB Patients: اترپردیش میں ٹی بی مریضوں کا پتہ لگانے کے لیے مہم

author img

By

Published : Feb 25, 2022, 7:05 PM IST

اتر پردیش کے نوئیڈا میں ٹی بی کے مریضوں کی تلاش Finding TB Patients in UP کے لیے ایکٹو کیس فائنڈنگ مہم 9 مارچ سے شروع کی جائے گی۔ یہ مہم 22 مارچ تک جاری رہے گی۔

اترپردیش میں ٹی بی مریضوں کا پتہ لگانے کےلیے مہم

نوئیڈا: مہم کے تحت محکمہ صحت کی ٹیم گھر گھر جا کر ٹی بی کے مریضوں کی تلاش کرے گی۔ ضلع تپ دق افسر (ڈی ٹی او) ڈاکٹر شریش جین نے یہ جانکاری دی۔ UP Health Department on TB

ڈاکٹر جین نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر اس بار ضلع میں مہم کے دوران 20 فیصد آبادی کی سکریننگ کی جائے گی۔ اب تک ACF کے دوران صرف 10 فیصد آبادی کی اسکریننگ کی گئی تھی۔ مہم کے لیے مائیکرو پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں، وید برت سنگھ، ڈائرکٹر جنرل (میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز) نے ریاست کے تمام چیف میڈیکل آفیسرز اور ڈسٹرکٹ تپ دق افسروں کو خط بھیج کر رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Formation of the Medical Officers Wings: آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی میڈیکل آفیسرز ونگ کا قیام

ڈسٹرکٹ تپ دق افسر نے کہا کہ تپ دق کے خاتمے کے پروگرام کے رہنما خطوط کے مطابق، لیب ٹیکنیشن اور STLS مائکروسکوپی، TrueNat یا CBNOT مشین کے ساتھ تھوک (بلغم) کی جانچ کریں گے۔ انہوں نے بتایا- اے سی ایف کے دوران تپ دق کے مریضوں کی تلاش کے لیے آشا، آنگن واڑی کارکنوں اور پولیو رضاکاروں کی مدد لی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ضلع میں ٹی بی کے 4918 مریض ہیں، جن کا علاج جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.