ETV Bharat / state

کانگریس کی نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر جوڑنے کی مہم - آل انڈیا کانگریس پارٹی

آل انڈیا کانگریس پارٹی نے عوام کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے منسلک کرنے کے مقصد سے ایک مہم چلا رہی ہے۔ اس سلسلے میں بریلی میں ضلع صدر اشفاق ثقلینی کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں اتر پردیش کانگریس سوشل میڈیا کی وائس چیئرپرسن پنکھوڑی پاٹھک نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

کانگریس کی نوجانوں کو سوشل میڈیا پر جوڑنے کی مہم

author img

By

Published : Mar 22, 2021, 10:08 PM IST

پنکھوڑی پاٹھک نے میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نوجوانوں کو سوشل میڈیا سے جوڑنے کے لئے 'جوائن کانگریس سوشل میڈیا' مہم چلا رہی ہے۔جس کے تحت نوجوانوں کو جوڑنے کے لئے ایک مِس کال نمبر جاری کیا گیا، یہ نمبر 1800120000044 ہے۔ وائس چیئرپرسن نے مزید کہا کہ آج بی جے پی حکومت سوشل میڈیا میں جھوٹ بولکر ملک کو برباد کر رہی ہے۔عوام کو حقیقی امور سے دور کیا جا رہا ہے۔ کانگریس پارٹی نے اس کا جواب دینے کے لئے یہ مہم شروع کی ہے، تاکہ ملک کی عوام کے سامنے بی جے پی حکومت کا اصل چہرہ سامنے لایا جا سکے۔

کانگریس کی نوجانوں کو سوشل میڈیا پر جوڑنے کی مہم

اس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر اشفاق ثقلینی نے کہا کہ کانگریس پارٹی شہر سے لیکر وارڈ سطح تک سوشل میڈیا کا استعمال کرے گی اور جادوئی اعداد و شمار پیش کرےگی۔ پارٹی پورے وجود اور استحکام کے ساتھ اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات میں حصّہ لےگی۔

سوشل میڈیا ریاستی جنرل سکریٹری ڈاکٹر نیتو شرما نے بی جے پی کے وزیر سریش کھنّا کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مچھلی کے بچے کو تیرنا نہیں سکھایا جاتا۔

اس موقع پر پارٹی ترجمان پنڈت راج شرما نے کہا کہ بی جے پی حکومت بغیر کسی فِٹنیس کی گاڑی کی طرح ہے۔ ان کے کچھ رہنماؤں کے پاس علم کی کمی ہے اور اُنہیں تاریخ کی کوئی معلومات نہیں ہے۔

ڈاکٹر مہدی حسن نے کہا کہ آج مرکزی حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ثابت ہوچکی ہے۔ آج کل ملک میں چاروں طرف عوام پریشان ہے اور عدم تحفظ کے احساس سے متاثر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.