مرادآباد: ملک کی دوسری ریاستوں کی اترپردیش میں بھی لوک سبھا انتخابات 2024 کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ اسی ضمن میں مرادآباد سے رکن پارلیمان ایس ٹی حسن کی نگرانی میں شناختی کارڈ اور ووٹر کارڈ بنانے کے لیے کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر انہوں نے مقامی باشندوں سے اپنے ووٹر کارڈ میں تصیح کرانے اور نئے کارڈ بنوانے کی اپیل کی۔
اب تک مرادآباد میں 24 کیمپوں کے ذریعے شہر کے ہزاروں شہریوں کو ووٹ آئی ڈی کارڈ حاصل ہو چکے ہیں۔ ان کیمپوں میں ووٹر آئی کارڈ ووٹ بنائے جا رہے ہیں اور جن کے نام غلط ہیں ان کے نام درست کرنے کے ساتھ ساتھ آدھار کارڈ کو ووٹر آئی ڈی سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔ 25 نومبر 2023 کو ایم پی ڈاکٹر ایس ٹی حسن کی جانب سے میٹرو پولیٹن مرادآباد کے وارڈ نمبر 35 پختہ سرائے میں ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے ووٹ اور ووٹر آئی ڈی کا اندراج کر وایا۔
یہ بھی پڑھیں: عبوری بجٹ پر اپوزیشن اور بر سر اقتدار کی رائے مختلف، جانیں اقلیتوں کے لیے کیا خاص
رکن پارلیمان ایس ٹی حسن نے کہا کہ ہندوستان کی جمہوریت مضبوط ہے۔ اس کی وجہ سے وہ اپنے لوک سبھا حلقہ میں ذاتی خرچ پر ووٹر آئی ڈی بنانے کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی تمام اسمبلی حلقوں میں ووٹر آئی ڈی بنانے اور اسے آدھار سے جوڑنے کا کام کیا جائے گا۔ مرادآباد میں ووٹر آئی ڈی اور ووٹر لسٹ کا کام مسلسل جاری ہے۔ اگر کوئی اپنا ووٹر آئی ڈی کارڈ بنوانا چاہتا ہے تو وہ کیمپ میں جا کر اپنا ووٹ بنوا سکتا ہے۔