ریاست اترپردیش کے ضلع کی انتظامیہ نے اترپردیش حکومت کے زیر اہتممام خواتین کو بااختیار بنانے کی مہم کے ایک حصے کے طور پر ، تمام سرکاری دفاتر میں ایک کیلنڈر کے ذریعے میں طالبات کی پینٹنگ سے سجا کیلینڈر جاری کیا ہے۔
اس موقع پر ، 12 طلباء کو بھی اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے تصویر کشی اور پینٹنگ مقابلے میں نمایاں مقام حاصل کیا۔
ویمن ایمپاورمنٹ پروگرام کے تحت، ریاستی حکومت طویل عرصے سے مختلف سکیمز نافذ کر رہی ہے، اس کے تحت مشن شکتی کے تحت پوری ریاست میں ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔
خاص طور پر طالبات کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔اس کے تحت ریاست اتر پردیش کے امروہہ ضلع کے تمام اسکول اور کالجز میں بھی مختلف پروگرامز جاری ہیں۔ جس میں پینٹنگ کا ایک مقابلہ بھی منعقد کیا گیا تھا۔
مقابلے میں کل 12 طلباء کو بہتر پینٹنگ کی بنیاد پر منتخب کیا گیا تھا ، جن کی پینٹنگ ضلعی انتظامیہ نے کیلنڈر کی شکل میں تیار کی ہے اور اس کیلنڈر کو ڈی ایم اور ایس پی کی موجودگی میں جاری کیا گیا۔
یہ کیلنڈر سبھی سرکاری دفتروں میں لگائے جائیں گے۔اس موقع پر ان لڑکیوں کے ساتھ ساتھ ان کے کنبہ کے افراد کو بھی ضلعی انتظامیہ نے اعزاز سے نوازا۔
اس موقع پر ڈی ایم امروہہ نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام اسکیمیں وزیر اعلی یوگی آدتہ ناتھ کی ہدایت کے مطابق چلائی جارہی ہیں۔
ایس پی نے بتایا کہ ان مقابلوں کے ذریعے انہوں نے دور دراز دیہی علاقوں کی لڑکیوں کو مشن پاور سے جوڑنے کی کوشش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لالو یادو کی حالت نازک، ایمس کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل
یہ کیلینڈر تمام سرکاری دفاتر میں لگائے جائیں گے۔ اس کا مقصد طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔