ETV Bharat / state

CAA And NRC: سی اے اے اور این آر سی بھی واپس لے حکومت: قاری ذاکر - قاری ذاکر حسین کا بیان

جمعیت علمائے ہند کے صوبائی سیکریٹری قاری ذاکر حسین نے کہا کہ 'ہم حکومت ہند سے مطالبہ کرنا چاہتے ہیں کہ جس طرح سے کسانوں کی حمایت میں تین زرعی قوانین کو واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اسی طرح سے آپ سی اے اے اور این آر سی (CAA And NRC) پر بھی غور و فکر کریں اور ان کو بھی واپس لیں۔'

CAA And NRC: سی اے اے اور این آر سی بھی واپس لے حکومت: قاری ذاکر

author img

By

Published : Nov 22, 2021, 9:50 AM IST

وزیراعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) نے گزشتہ 19 نومبر کو ملک سے خطاب کرتے ہوئے تین زرعی قوانین کو واپس (Three Farm Laws Repeal) لینے کا اعلان کیا تھا۔ جس کو لے کر کسانوں نے خوشی کا اظہار تو کیا لیکن انہوں نے اپنے مختلف مطالبات کو لے کر کسان تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

CAA And NRC: سی اے اے اور این آر سی بھی واپس لے حکومت: قاری ذاکر

اس تعلق سے ضلع مظفرنگر میں ای ٹی وی بھارت نے جمعیت علمائے ہند (Jamiat Ulema-e-Hind) کے صوبائی سیکریٹری قاری ذاکر حسین سے بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ 'وزیراعظم کو بہت پہلے ہی اس کا اعلان کر دینا چاہیے تھا۔ ان کا فیصلہ کافی دیر سے آیا ہے۔ ہم اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'یہ جمہوریت کی بڑی جیت ہے کسانوں میں خوشی کا ماحول ہے۔ بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کسانوں کے مختلف مطالبات کو حل کیے بغیر یہ تحریک ختم نہیں ہوگی ہم بھی ان کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جو بھی کسانوں کے مطالبات ہیں ان کو جلد از جلد حل کیا جائے۔'

یہ بھی پڑھیں: Govt on CAA: 'سی اے اے کے نئے ضابطے جلد ہی سامنے آئیں گے'

قاری ذاکر نے مزید کہا کہ 'ہم چاہتے ہیں کہ اس کسان تحریک میں جو بھی کسان ہلاک ہوئے ہیں ان کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا جائے۔'

جمعیت علمائے ہند کے صوبائی سیکریٹری قاری ذاکر حسین نے کہا کہ 'ہم حکومت ہند سے مطالبہ کرنا چاہتے ہیں جس طرح سے آپ نے کسانوں کی حمایت میں تین زرعی قوانین کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اسی طرح سے آپ سی اے اے اور این آر سی (CAA And NRC) پر بھی غور و فکر کریں اور ان کو بھی واپس لے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.