میرٹھ کے کیلاش پرکاش اسٹیڈیم میں ضلع افسران سمیت تقریبا دس ہزار افراد یوم یوگا میں شرکت کریں گے۔
میرٹھ زون کے اسپورٹ افسر آل حیدر نے بتایا کہ اس کی ذمہ داری آرٹ آف لیونگ کو دی گئی ہے، جس کے ذریعے یوگا ٹیچرز فراہم کیے جائیں گے۔
میرٹھ کے معروف عالم دین مولانا شہاب الدین نے یوگا کے سلسلے میں بتایا کہ اس میں جو منتر پڑھائے جاتے ہیں اگر وہ نہ ہوں تو مسلم سماج کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔
انہوں نے کہا جسمانی ورزش کے طور پر مسلم سماج یوگا کرتا ہے اس کے عقیدے کے مطابق اگر کوئی بھی قول و فعل اسلامی تعلیمات کے خلاف ہوگا تو اس سے مسلم سماج کو اعتراض ہوگا اور اسلام میں نماز کا ایک بنیادی مقصد ورزش بھی ہے جسے ادا کر کے بآسانی مکمل کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ یوگا کے سلسلے میں علماء کا اتفاق نہیں ہے، جس پر کئی بار تنازع بھی ہوا ہے۔