ETV Bharat / state

امرسنگھ کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی سیٹ پر ضمنی انتخابات 11 ستمبر کو - اترپردیش

اترپردیش سے راجیہ سبھا کے رکن امر سنگھ کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی سیٹ پر ضمنی انتخابات 11 ستمبر کو ہوں گے۔

امرسنگھ کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی سیٹ پر ضمنی انتخابات 11 ستمبر کو

author img

By

Published : Aug 21, 2020, 2:57 PM IST

الیکشن کمیشن کے ذریعہ آج جاری ریلیز کے مطابق اس سیٹ پر ضمنی انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن 25 اگست کو جاری کی جائے گی اور ایک ستمبر کو نامزدگی کے کاغذات داخل کرنے کی آخری تاریخ ہوگی۔

پرچۂ نامزدگی کی جانچ دو ستمبر کو ہوگی اور نام واپس لینے کی آخری تاریخ چار ستمبر ہوگی۔ اس کے بعد 11 ستمبر کو ووٹنگ ہوگی۔ ووٹنگ صبح نو بجے سے شام چار بجے تک ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی شام پانچ بجے سے ہوگی اور 14 ستمبر سے پہلے انتخابی عمل پورا ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ امر سنگھ کا انتقال یکم اگست کو ہوا تھا اور ان کی مدت کار چار جولائی 2022 تک تھی، اس لئے ضمنی انتخابات کرائے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.