پردھان عہدے کی امیدوار مستری بیگم کے مکان میں ایک میٹنگ ہوئی، اس میٹنگ میں امیدوار مستری بیگم کے بیٹے نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ بہوجن سماج پارٹی حکومت میں وزیر رہے حاجی اکبر حسین کے خاندان میں تقریباً 40 سال سے پردھانی چلا رہے تھے۔
لیکن اس بار ان کے خاندان سے الیکشن ہار گئے اور اس الیکشن میں شبانہ بیگم نے شاندار جیت حاصل کی تھی، لہذا بی ایس پی کے سابق وزیر حاجی اکبر کے کنبے کو یہ جیت ناگوار گزری اور اس خاندان نے اعلی افسروں سے مل کر پردھان کو برخاست کرادیا۔
اب جلال پور خاص میں شبانہ بیگم کی ساس انتخابی میدان میں اتری ہیں جب کہ سابق وزیر کے خاندان سے ان کے چچازاد بھائی شمشاد کی اہلیہ میدان میں ہیں۔
گرام پنچایت امیدوار مستری بیگم کے بیٹے نے بتایا کی ہمارا مقابلہ سابق وزیر کے خاندان سے ہے، یہ الیکشن تین فروری کو ہوگا۔