ETV Bharat / state

نوئیڈا: سیکٹر 8 جامع مسجد سے رمضان کی رونق غائب - اردو نیوز نوئیڈا

موجودہ رمضان گزشتہ ایک سال سے زائد کورونا سے پیدا شدہ مشکل ترین حالات میں شروع ہو رہا ہے، جس میں عوام کی قوتِ خرید بالکل جواب دے چکی ہے۔ لاکھوں افراد پہلے سے ہی بے روزگاری کے سبب ان حالات کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔ اس کے علاوہ رات کے کرفیو نے رہی سہی کسر پوری کر دی۔

business affected in ramzan due to coronavirus
سیکٹر 8 جامع مسجد سے رمضان کی رونق غائب
author img

By

Published : Apr 14, 2021, 10:09 AM IST

نوئیڈا کی سیکٹر 8 جامع مسجد کو رمضان اور عیدین کے اوقات میں نوئیڈا میں بکھرے ہوئے مسلمانوں کا ایک اہم مرکز قرار دیا جاتا ہے۔ جہاں روزہ، افطار، سحری اور عیدین کی سویاں، کھجھوریں، پھل فروٹ سمیت تمام چیزیں دستیاب ہوتی ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

یہاں درجنوں دکانیں پہلے سے ہی تیار کر لی جاتیں تھیں۔ رات دن رونق ہوا کرتیں تھیں، لیکن اس بار ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

لوگوں نے محض چند دکانیں لگا رکھی ہیں جو کھجوریں اور سویاں فروخت کر رہے ہیں۔ نائٹ کرفیو نے حالات مزید خراب کر دئیے۔ جس سے راتوں کو آنے والے قید ہو گئے۔

مزید پڑھیں:

مساجد میں بھی کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کریں: سید احمد بخاری

پولیس رات 8 بجے سے ہی راؤنڈ لگانا شروع کر دیتی ہے، جس سے بھگدڑ کا ماحول پیدا ہو جاتا ہے۔ دکانیں اور ٹھیلے وغیرہ ہٹانے پڑتے ہیں یا پھر بند کرنی ہوتی ہیں۔ اس طرح اس بار نہ ہی زیادہ دکانیں لگی ہیں اور نہ ہی رونق ہے۔ پریشانیاں تو سبھی کو ہو رہی ہیں لیکن اس بار دکاندار کافی پریشان ہیں جنہیں رمضان سے کافی امیدیں وابستہ ہوتی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.