ETV Bharat / state

اجے کمار للو کی ضمانت پر سماعت 30 مئی تک ملتوی - یوگی کی بی جے پی حکومت

اترپردیش میں کانگریس اور یوگی کی بی جے پی حکومت کے درمیان بس تنازعہ کو لیکر سیاسی بیان بازی جاری ہے جبکہ اجے کمار للو کی گرفتاری پر کانگریس کی جانب سے یوگی حکومت پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔

Bus controversy: UP Cong chief's bail plea postponed
اجے کمار للو کی ضمانت پر سماعت 30 مئی تک ملتوی
author img

By

Published : May 29, 2020, 12:59 PM IST

ارکان اسمبلی و پارلیمان کےلیے مخصوص ایک عدالت نے بس تنازعہ میں گرفتار اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمارللو کی درخواست ضمانت پر سماعت کو 30 مئی تک ملتوی کردیا۔

استغاثہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کونسل منوج کمار ترپاتھی نے سماعت ممکن نہ ہونے کی استدعا کے بعد جج پی کے رائے نے یہ فیصلہ سنایا۔

مائگرینٹ ورکرز کو اترپردیش واپس لانے کےلیے بسوں سے متعلق غلط دستاویزات فراہم کرنے کے الزام میں اجے کمار للو کی 20 مئی کو گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

کانگریس نے کہا کہ غریب مزدوں کی مدد کےلیے پارٹی کی جانب سے ایک ہزار سے زیادہ بسوں کو نوئیڈا اورغازی آباد بھیجا گیا تھا تاکہ پریشان حال مزدور آرام سے اپنے گھروں تک پہنچ سکے لیکن ریاستی حکومت نے ان بسوں واپس بھیج دیا اور کانگریس رہنما کے خلاف فرضی مقدمہ دائر کیا گیا۔

پارٹی نے کہا کہ اجے کمار للو پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے دھوکہ دہی کی ہے اور انہوں نے فرضی نمبر دے کر بسیں بھیجنے کی بات کی ہے۔ اس الزام میں انہیں پہلے آگرہ میں حراست میں لیا گیا اور ضمانت ملنے کے بعد انہیں لکھنؤ میں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا اور ان کے ساتھ برا سلوک کیا جارہا ہے۔ للو کو نفسیاتی اذیتیں دی جارہی ہیں اور ان سے کسی کو ملنے تک نہیں دیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.