اس سلسلے میں چودہوں کے سردار حاجی مقبول حسن ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ یہ ہڑتال ریاستی سطح پر ہوگی جس میں کسان یونین، ریلوے ملازمین ویپار سنگھ سمیت متعدد تنظیمیں شامل ہوں گی اس سلسلے میں آئندہ پریس کانفرنس بھی ہوگی۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سردار نے کہا کہ یکم ستمبر کو بنکرز نے فلیٹ ریٹ پر بجلی دینے کے سلسلے میں ہڑتال کی تھی، تین ستمبر کو حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور وعدہ کیا تھا کہ 31 جولائی تک بنکر اپنے کارڈ سے بجلی کا بل ادا کرسکیں گے اور آئندہ کے لیے نئی اسکیم تیار کی جارہی ہے،لیکن ایک ماہ سے زائد گزر جانے کے بعد حکومت کی طرف سے کوئی عملی اقدامات نہیں کیا گیا۔
حکومت کو وقت دیا گیا تھا لیکن حکومت نے کوئی کسی طرح کی کوئی جواب نہیں دیا اس لیے اب بنارس کے بنکرز نے اعلان کیا ہے کہ مری بند یعنی پاور لوم بند کر کے ہڑتال پر اس وقت تک رہیں گے جب تک حکومت کاغذات کی صورت میں عملی اقدامات نہیں کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹے بنکر کے لیے یقیناً یہ ہڑتال مشکل ترین ہے لیکن اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ بھی نہیں ہے۔