ETV Bharat / state

Bulldozer In Action نوئیڈا میں غیر قانونی تجاوزات پر بلڈوزر کارروائی، متاثرین کا احتجاج

ضلع نوئیڈا کے سیکٹر 18 میں نوئیڈا اٹھارتی نے ڈی ایل ایف مال کے قریب غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلڈوزر کارروائی کو انجام دیا۔نوئیڈا اتھارٹی کی اس کارروائی کے خلاف مقامی باشندوں نے زور دار احتجاج کیا۔

author img

By

Published : Jun 1, 2023, 12:26 PM IST

نوئیڈا اتھارٹی کا چلا بلڈوزر،اربوں کی اراضی واگزار،متاثرین کا احتجاج

نوئیڈا میں غیر قانونی تجاوزات پر بلڈوزر چلایا گیا

نوئیڈا: ریاست اتر پردیش نوئیڈا کے سیکٹر 18 میں واقع ڈی ایل ایف مال کے قریب غیر قانونی تجاوزات پر نوئیڈا اتھارٹی کا بلڈوزر چلا ہے۔ اتھارٹی کا دعویٰ ہے کہ اس پر کمرشیل ہب کی ہزاروں مربع میٹر اراضی پر غیر قانونی نرسریاں اور دکانیں چلائی جا رہی تھیں۔ اس دوران پولیس کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس کارروائی میں اتھارٹی نے کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار کرا لی ہے جب کہ متاثرین کا کہنا ہے کہ معاملہ عدالت میں زیر غور ہے، اس لئے انہدامی کارروائی نہیں کی جاسکتی، ساتھ ہی ہمارا سامان معاوضہ ادا کیے بغیر ہٹا دیا گیا ہے اور سارا سامان بھی توڑ دیا گیا۔

نوئیڈا اتھارٹی کے سینئر منیجر وجے راول نے بتایا کہ ڈی ایل ایف مال کے سامنے تقریباً 7130 مربع میٹر اراضی پر طویل عرصے سے غیر قانونی تعمیرات جاری تھیں۔ یہاں غیر قانونی نرسری کو غیر قانونی طور پر کنکریٹ کا پکہ گھر بنایا جا رہا تھا۔ جسے اتھارٹی کے بلڈوزر نے توڑ دیا ہے۔ اس زمین کی قیمت تقریباً 300 کروڑ ہوگی۔ خالی اراضی کے گرد باڑ لگا کر یہاں اتھارٹی کا بورڈ لگایا جائے گا۔

راول نے مزید کہا کہ ہم تجاوزات کرنے والوں سے غیر قانونی تعمیرات ہٹانے کی لاگت بھی وصول کریں گے، اس لیے ہم خلاف ورزی کرنے والوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ جلد از جلد غیر قانونی تعمیرات ہٹا دیں۔ یہ غیر قانونی تعمیر 49 سال سے جاری ہے۔ اس معاملے میں اتھارٹی کی طرف سے نوٹس بھیجا گیا تھا۔ جس کے بعد یہ لوگ ہائی کورٹ گئے۔ وہاں اس کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ محکمہ قانون سے مشاورت کے بعد آج بلڈوزر کی مدد سے اسے منہدم کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Controversial Remark On Azan اذان پر متنازعہ بیان کی سخت الفاظوں میں مذمت

متاثرین کا کہنا ہے کہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے. اس لئے انہدامی کارروائی نہیں کی جاسکتی۔ ساتھ ہی معاوضہ ادا کیے بغیر ہٹا دیا گیا ہے اور سارا سامان بھی توڑ دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.