ETV Bharat / state

بلند شہر: داروغہ سمیت تین پولیس اہلکار معطل - POLICE SUSPENDED

اترپردیش کے ضلع بلند شہر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے قتل کے معاملے میں مقدمہ درج کرکے پھنسانے کی دھمکی دے کر 40 ہزار روپئے کی وصولی کرنے کے الزام میں بگراسی پولیس چوکی کے سب۔ انسپکٹر سمیت 3 پولیس اہلکار کو معطل کردیا ہے۔

بلند شہر:دوراغہ سمیت تین پولیس اہلکار معطل

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 4:24 PM IST

ایس ایس پی سنتوش کمار سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ 14جولائی کو بگراسی قصبے میں رفیع نامی ایک شخص کی چاقو مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

بگراسی پولیس نے قتل کے الزام میں رئیس اعظم کو گرفتار کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے می داروغہ رشی پال سنگھ نے ہیڈ کانسٹیبل پردیپ بالیان اور کانسٹیبل سرسا کے ذریعہ سے نوشاد کو قتل کے مقدمے میں جیل بھیجنے کی دھمکی دی اور اس سے 40ہزار وصول لئے جس کی نوشاد نے تحریری شکایت ایس ایس پی سے کی تھی۔

شکایت کی جانچ سیانہ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منشی یادو سے کرائی گئی جس میں سردست الزام کی تصدیق ہوئی ۔رپورٹ ملنے کے بعد تینوں کو معطل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری جانچ میں اگر 40ہزار روپئے وصولنے کی تصدیق ہوئی تو داروغہ ،ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تینوں کو جیل بھیجا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.