اترپردیش کے ضلع بلند شہر کے کوتوالی علاقے میں ملکیت تنازع میں ایک پیشکار کو اس کے بزنس پارٹنر نے گولی مار کر قتل کردیا۔
ایس ایس پی سنتوش کمار سنگھ نے بتایا کہ فاسٹ ٹریک کورٹ۔2 میں پیشکار اتل شرما کا سوربھ شرما کی پارٹنر شپ میں کوتوالی سٹی کے دہلی روڈ پر یمہا گاڑی کا شوروم ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران شوروم ٹھیک سے نہیں چلا تو دونوں اسے فروخت کرنا چاہتے تھے۔
اسی سلسلے میں جمعرات کی دیر رات دونوں کے درمیان تنازع ہوگیا۔اور معاملہ اتنا بڑھا کہ سوربھ نے اپنی لائسنسی پستول سے اتل کو گولی مار دی جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ گولی مارنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ اس کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔