ETV Bharat / state

بلندشہر: سادھووں کے قتل کے الزام میں دلت نوجوان گرفتار

اتر پردیش میں یہ حادثہ پیس آیا جب دونوں سادھووں پگونہ گاؤن کے شیو مندر میں سو رہے تھے، اس موقع ان کا دھار دار ہتھیار سے قتل کر دیا گیا۔

arrested
arrested
author img

By

Published : Apr 28, 2020, 3:09 PM IST

اترپردیش کے ضلع بلند شہر میں دو سادھوں کے قتل کے معاملے میں پولیس نے ایک دلت نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔

ایس ایس پی سنتوش کمار سنگھ نے پیر کو بتایا 'یہ واقعہ انوپ شہر کوتوالی علاقے کے پگونا گاؤں کے ایک شیو مندر میں گذشتہ رات اس وقت پیش آیا جب دو سادھوں رات میں سو رہے تھے کہ ان کا دھار دار ہتھیار سے قتل کردیا گیا'۔

ایس ایس پی نے بتایا 'اس ضمن میں پولیس نے مراری نامی کے شخص کو گرفتار کیا ہے۔ وہ موقع واردات سے دو کلو میٹر دور نیم برہنہ حالت میں نشے میں مست ملا ہے۔ اس کے ہاتھ میں وہ تلوار بھی تھی جس سے اس نے قتل کیا ہے۔ مراری اسی گاؤں کار ہنے والا ہے'۔

ایس ایس پی نے بتایا 'دو دن قبل مراری نے سادھو جگدیش داس کا چمٹا غائب کردیا تھا جس لے کر بابا نے اسے کافی ڈانٹا تھا۔ مہلوکین کی شناخت جگن داس(55) اور سیوا داس(35) کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں گذشتہ 10سالوں سے مندر میں رہ رہے تھے'۔

وہیں دوسری جانب واقعہ کا وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے نوٹس لیتے ہوئےضلع کے سینئر افسران کو اس ضمن میں تفتیش کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

پولیس نے کہا 'صبح جب مقامی افراد پوجا کے لئے مندر گئے تو دونوں کی لاشیں خون میں لت پت پڑی ہوئی دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا۔ جب سے دونوں سادھوں کے قتل کا پتہ چلا ہے۔علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے اور لوگوں میں کافی اشتعال ہے۔ مندر کے قریب کافی تعداد میں لوگ اکٹھا ہوگئے'۔

سرکل افسر(سی او) کوتوالی اتل چوبے نے بتایا 'لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں'۔

انہوں نے کہا 'پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔اور پولیس کے سینئر افسران اضافی فورس کے ساتھ موقع واردات پر پہنچ گئے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.