ETV Bharat / state

Dastar Bandi Program in Rampur: رامپور میں جلسہ ختم بخاری شریف اور دستاری بندی کا انعقاد

دارالعلوم دیوبند کے استاذ شیخ الحدیث مولانا امین قاسمی نے فارغین طلبا کی دستاربندی کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ Dastar Bandi Program Held in Rampur

author img

By

Published : Mar 11, 2022, 4:21 PM IST

رامپور میں جلسہ ختم بخاری شریف اور دستاری بندی کا انعقاد

اترپردیش کے شہر رامپور میں واقع مدرسہ اسلامیہ عربیہ فیض العلوم تقریب ختم بخاری شریف منعقد ہوئی جس میں شعبہ حفظ و عالمیت سے فارغ ہونے والے طلبہ کی دستاربندی کی گئی۔ Dastar Bandi Program held in Rampur

رامپور کے تھانہ ٹین علاقہ کے مدرسہ اسلامیہ عربیہ فیض العلوم میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کر کے شعبہ حفظ اور عالمیت سے فارغ ہونے والے طلبہ کی دستار بندی اور ختم بخاری شریف کا اہتمام کیا گیا۔

اس تقریب میں طلبہ کے علاوہ کثیر تعداد میں عام لوگوں نے بھی شرکت کی۔ جب کہ علما نے بھی اپنے خطاب میں طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔

اس دوران مدرسہ کے مہتمم مولانا اسلم جاوید قاسمی نے کہا کہ ہر برس کی طرح اس سال بھی ان کے مدرسہ کے شعبہ حفظ اور عالمیت سے فارغ ہونے والے طلباء کی دستاربندی کی گئی۔

مولانا نے بتایا کہ اس سال ان کے مدرسہ کے عالمیت، مفتی اور حفظ کے فارغین کی مجموعی تعداد 62 ہے، جن میں سے تقریباً 32 طلبا عالم بنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Preparation for Ramadan: 'شعبان رمضان المبارک کی تیاری کا مہینہ ہے'

دارالعلوم دیوبند کے استاد شیخ الحدیث مولانا امین قاسمی نے فارغین کی دستاربندی کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر انہوں نے اصلاح معاشرہ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کئی اہم باتوں کی نصیحت کی۔

انہوں نے حدیث پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللّہ تعالیٰ بندوں کے قول و فعل کا میزان کرے گا۔ اس لیے بندہ جب بھی کوئی عمل کرتا ہے تو وہ اس کے حساب میں جمع ہو جاتا ہے اسی طرح بندہ جب زبان سے کچھ کہتا ہے تو وہ بھی جمع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میزان کے مطابق بندے کو اس کا بدل دیا جائے گا۔

دستار بندی کے اس جلسہ میں شیعہ مسلک کے معروف عالم دین مولانا سید محمد زماں باقری نے بھی شرکت کی اور حاضرین سے خطاب کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.