ETV Bharat / state

اترپردیش: بھینس کا اسپتال دورہ - ای ٹی وی بھارت

استپالوں میں سیاسی اور سماجی رہنماؤں کو معائنہ کرتے ہوئے آپ ضرور دیکھیں ہوں گے لیکن کیا آپ نے کبھی بھینس کو اسپتال کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا ہے؟ تو جواب ہوگا نہیں، لیکن اتر پردیش کے رام پور ضلع سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہیں جس میں ایک بھینس کو اسپتال میں گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

up_ram_01_Buffalo_inspected_the_hospital_up10032
یوپی میں ہسپتال کا معائنہ کرنے پہنچی بھینس
author img

By

Published : May 31, 2021, 1:52 PM IST

ملک کے اندر سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتال میں مریضوں کو جگہ نہیں مل رہی ہے۔ لوگ ڈاکٹروں، ادویات کی کمی باعث دم توڑ رہے ہیں۔ ہستپالوں میں سیاسی اور سماجی رہنماؤں کو معائنہ کرتے ہوئے آپ ضرور دیکھیں ہوں گے لیکن کیا آپ نے کبھی بھینس کو ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا ہے؟ تو جواب ہوگا نہیں، لیکن اتر پردیش کے رام پور ضلع سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہیں جس میں ایک بھینس کو اسپتال میں انتہائی سکون و اطمینان کے ساتھ گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اتر پردیش کی یوگی سرکار دعوی کر رہی ہے کہ ریاست میں ہسپتالوں کی حالت بہتر ہے اور کورونا سے جنگ لڑنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ لیکن ہسپتال میں بڑے ہی آرام سے، جس طرح کوئی آفیسر ہسپتال کا معائنہ کرتے ہیں ٹھیک اسی طرح بھینس بھی معائنہ کرتے ہوئے نظر آ رہی ہے، سبھی وارڈ میں جاکر دیکھتی ہیں اور پھر آرام سے باہر نکل آتی ہے۔

اس بارے میں جب ای ٹی وی نمائندہ نے محکمہ صحت کے افسران سے فون پر بات کرنے کی کوشش کی تو کوئی کچھ بھی بولنے کو تیار نہیں ہوئے۔ بہرحال افسران بعد میں کچھ بھی بولے لیکن بھینس ہسپتال کی موجودہ سچائی کو بیاں کر رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.