ETV Bharat / state

بدایوں: 'سادھن سہکاری سمیتی' میں بدعنوانی کا معاملہ - دو چیکس پر ہی انہوں نے دستخط کیے

ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں سادھن سہکاری سمیتی لمیٹڈڈ میں بدعنوانیوں کے شدید الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ سمیتی کے بورڈ کے چیئرمین نے فرضی دستخط کے ذریعے سمیتی کے سابق سکرریٹری کے بیٹے پر تنخواہ نکالنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

Budaun: Corruption cases in Sadhan Sahkari Samiti
بدایوں: 'سادھن سہکاری سمیتی' میں بدعنوانی کا معاملہ
author img

By

Published : Nov 18, 2021, 8:43 PM IST

ریاست اترپردیش کے میں کسانوں کی فصلوں کو خریدنے، کھاد اور بیج فراہم کرنے اور کھیتی سے متعلق مختلف سرکاری اسکیموں کو کسانوں تک پہنچانے کے لیے سمیتیاں ہوتی ہیں۔ اسی طرح کی ایک سادھن سہکاری سمتی لمیٹڈ ککرالہ بدایوں میں بورڈ چیئرمین اور اراکین کے درمیان بدعنوانی کا الزام ہے۔ الزام ہے کہ سابق سکریٹری کے بیٹے نے چیئرمین کے فرضی دستخط کی بنیاد پر بدعنوانی کی ہے اور تنخواہیں نکالی ہیں۔

ویڈیو
سمیتی کے چیئرمین زاہد علی خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سیکریٹری شری پال نے انہیں تنخواہ نکالنے کے لیے تین چیک دیئے جن میں سے دو چیکس پر ہی انہوں نے دستخط کیے تھے لیکن سابق سکریٹری کے بیٹے کے چیک پر سائن نہیں کیا، پھر بھی سابق سیکریٹری اور اس کے بیٹے نے تنخواہ نکالیں'۔دوسری جانب سمتی کے سابق سکریٹری شری پال کے بیٹے نریندر چودھری کا کہنا ہے کہ مجھے اس معاملے میں کوئی معلومات نہیں ہے اور جب تفتیش ہوگی تو معاملہ صاف ہوجائے۔ انہوں مزید کہا کہ یہ معاملہ ابھی اٹھایا جا رہا ہے۔'اطلاعات کے مطابق سمیتی کو سابق سکریٹری شری پال کی فطری موت کے بعد سیل کر دیا گیا تھا جس سے ضلع انتظامیہ کے حکم سے دوبارہ شروع کرنے کے کیے بورڈ کی میٹنگ سے قبل چیئرمین اور اراکین کی جانب سے سابق سکریٹری شری پال اور اس کے بیٹوں پر بدعنوانی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ سمیتی کے دیگر اراکین نے بھی سابق سیکریٹری اور اس کے بیٹے پر بدعنوانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے موجودہ چیئرمین کے بیانات کی تائید کی ہے۔ وہیں اراکین کا کہنا ہے کہ مسلسل بدعنوانیاں جاری ہیں۔ نہ کوئی میٹنگ کی جاتی ہے اور نہ ہی کسانوں کی فصل کو خریدنے کے سلسلے میں کوئی موثر قدم اٹھایا جارہا ہے۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.