ETV Bharat / state

بارہ بنکی: بی ایس پی کارکنان کی جانب سے انتظامیہ کو انتباہ

بارہ بنکی میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی اور بابا بھیم راؤ امبیڈکر پر نازیبا تبصرہ کرنے والے ضلع کے نواب گنج نگر پالیکا کے سابق چئیرمین رنجیت بہادر شریواستو پر اب تک مقدمہ نہ درج ہونے پر پارٹی کارکنان نے آج پھر ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپریٹینڈنٹ کو میمورنڈم دیا اور جلد از جلد کارروائی کا مطالبہ کیا۔

bsp workers warn administration in barabanki uttar pradesh
بارہ بنکی: بی ایس پی کارکنان کی جانب سے انتظامیہ کو انتباہ
author img

By

Published : Dec 4, 2020, 5:21 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی پر نازیبا تبصرہ کرنے والے پر اب تک مقدمہ نہ درج ہونے پر بی ایس پی کارکنان نے پولیس کو دو روز کا الٹی میٹم دیا ہے۔ اس کے بعد بی ایس پی کارکنان نے ضلع میں جگہ جگہ احتجاج کرنے کا انتباہ دیا ہے۔ اس کے علاوہ بی ایس پی کارکنان نے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسموں کی حفاظت کے لیے بھی میمورنڈم دیا۔

بارہ بنکی: بی ایس پی کارکنان کی جانب سے انتظامیہ کو انتباہ

واضح ہوکہ نواب گنج نگر پالیکا کے سابق چئیرمین اور بی جے پی رہنما رنجیت بہادر شریواستو عرف لالا رنجیت نے کچھ روز قبل مایاوتی پر نازیبا تبصرہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ بی ایس پی کی سربراہ جاہل ہیں اور نقل کرکے ایل ایل بی پاس ہوئی ہیں۔ اسی لیے وہ لکھا ہوا بیان ہی پڑھتی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو برہمن بھی کہا تھا۔ ان کے اس بیان سے بی ایس پی کارکنان میں کافی ناراضگی پائی جارہی ہے۔

اس معاملہ میں اب تک بی ایس پی کارکنان متعدد دفعہ میمورنڈم دے چکے ہیں۔ آج انہوں نے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپریٹینڈنٹ کو پھر میمورنڈم دیا۔

bsp workers warn administration in barabanki uttar pradesh
بارہ بنکی: بی ایس پی کارکنان کی جانب سے انتظامیہ کو انتباہ

یہ بھی پڑھیں:

بنارس: دریائے گنگا کی صفائی حقیقیت یا فسانہ

بی ایس کے ضلع صدر سریش چندر گوتم کا الزام ہے کہ پولیس مقدمہ درج نہیں کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کا کہنا کہ ان پر معاملہ نہیں بنتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ایس پی کو بتایا ہے کہ رنجیت شریواستو پر کن کن دفعات میں مقدمہ بنتا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ایک ہسٹری شیٹر پر مقدمہ درج کرنے میں پولیس کیوں پیچھے ہٹ رہی ہے۔

اس کے علاوہ بی ایس پی کارکنان نے ضلع میں قائم بابا صاحب کے مجسموں کی حفاظف کے لیے بھی میمورنڈم دیا۔ جس پر پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس مسلے کے لیے ایک کمیٹی کی تشکیل کی جا رہی ہے۔ دونوں معاملات میں کارروائی نہ ہونے پر بی ایس پی کارکنان نے بڑا احتجاج کرنے کا انتباہ دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.