ETV Bharat / state

'ریپ کے خلاف سخت قانون بنایا جائے' - مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے آج سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ خواتین کے خلاف جرائم روکنے کے لیے وہ مرکزی حکومت کو سخت قانون بنانے کی ہدایت دے۔

مایاوتی
مایاوتی
author img

By

Published : Dec 7, 2019, 2:53 PM IST

اناؤ میں جنسی زیادتی سے متاثرہ کو ملزموں کے ذریعہ جلائے جانے اور کل دیر رات دہلی کے اسپتال میں اس کی موت کے بعد مایاوتی نے آج یہاں میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت خواتین پر ہورہے مظالم کے تئیں قطعی سنجیدہ دکھائی نہیں ہے لہذا سپریم کورٹ اس معاملے کا خود نوٹس لے اور مرکزی حکومت کو اس پر سخت قانون بنانے کی ہدایت دے۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش کی گورنر بھی خاتون ہیں اور وہ آج ان سے اناؤ کے معاملے میں ملنا چاہتی تھیں لیکن گورنر کے کسی پروگرام کی وجہ سے باہر رہنے ہونے سے ملاقات نہیں ہوپائی۔

اب وہ میڈیا کے ذریعہ سے اپنی بات گورنر تک پہنچانا چاہتی ہیں۔ مایاوتی نے کہا کہ گورنر کے پاس کافی آئینی اختیارات ہوتے ہیں وہ چاہیں تو اس کا استعمال کرسکتی ہیں۔

بی ایس پی سپریمو نے یہ بھی کہا کہ ایسے تو پورے ملک میں خواتین پر ظلم ہورہا ہے لیکن اترپردیش میں تو حد ہی ہوگئی ہے۔ روز کوئی نہ کوئی حادثہ پیش آتا ہے وجہ صرف یہ ہے کہ ریاستی حکومت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.