مایاوتی نے سنیچر کو یہاں اودھ و پوروانچل علاقے کے 9 ڈویژنس کے سینئر پارٹی ذمہ داران ساتھ ہونے والے ضمنی انتخابات میں پارٹی کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 'برسوں سے مرکز اور ریاست میں دونوں جگہ بی جے پی کی حکومت ہونے کے باوجود اترپردیش کی ترقی نہیں ہوئی ہے'۔
انھوں نے مزید کہا کہ'عام عوام کے مفاد میں مضبوط نہیں بلکہ مجبور حکومت کی ضرورت ہے۔ تاکہ حکومت کے دل و دماغ میں عوام کی بھلائی کا خوف بنا رہے۔
مجبور حکومت ہوگی توحکومت بے لگام ہوکر من مانے فیصلے نہیں کرے گی۔اور برسر اقتدار پارٹی کے لوگ اپنے آپ کو قانون سے اوپر نہیں سمجھیں گے'۔
انہوں نے بی جے پی حکومت پر مخصوص سرمایہ کاروں ،کاروباریوں اور دھنہ سیٹھوں کے مفاد میں زیادہ کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت عوام کے فلاح کے بجائے کاروباری ذہنیت والی بنتی جارہی ہے۔