ETV Bharat / state

Eknath Shinde Ayodhya Visit ایکناتھ شندے کے دورے کے بعد بی ایس پی نے دو لیڈروں کو برطرف کیا - مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اجودھیا پہنچ چکے ہیں۔ اس دورے کے دروان ادھو ٹھاکرے کا نام لیے بغیر ادھو کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ تو وہیں ایکناتھ شندے کا استقبال کرنے کے پاداش میں بی ایس پی نے اپنے دو لیڈروں کو برطرف کر دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 9, 2023, 10:29 PM IST

بستی: مہاراشٹرا کے وزیر اعلی یکناتھ شندے کے اجودھیا دورے کے دوران ان کا استقبال کرنے کے پاداش میں بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) نے اپنے دو لیڈروں راج کشور سنگھ اور برج کشور سنگھ'ڈمپل'سنگھ کو برطرف کردیا ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ دونوں لیڈروں کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کے پاداش میں برطرف کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ضلع بستی کے ضلعی صدر نے ایک لیٹر جاری کیا ہےگوتم نے اپنے لیٹر میں کہا ہے کہ پارٹی کے ذریعہ راج کشور اور برجیش کشور کے ذریعہ پارٹی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔مختلف ذرائع سے تصدیق کے بعد دونوں لیڈروں کو برطرف کردیا گیا ہے۔

وہیں اجودھیا پہنچنے والے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے شیو سینا اور بی جے پی کے نظریہ کو جہاں ایک بتایا تو وہیں بغیر نام لیے ادھو ٹھاکرے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے ادھو ٹھاکرے کو کرسی کے لالچ میں غلط قدم اٹھانے والا شخص قرار دیا۔ ایکناتھ شندے نے کہا کہ ایودھیا بی جے پی اور شیوسینا کے لیے سیاسی مسئلہ نہیں ہے۔ اجودھیا ہمارے لیے ایمان کا معاملہ ہے۔ یہ جذبات کا معاملہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ راج کشور اور برجیش کشور ہفتہ کو اجودھیا میں تھے جہاں انہوں نے آج مہاراشٹرا کے وزیر اعلی یکناتھ شندے کا استقبال کیا تھا۔ ملحوظ رہے کہ راج کشور اور برجیش کشور سماج وادی پارٹی کے میعاد کار میں وزیر تھے بعد میں انہوں نے بی ایس پی میں شامل ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Insulting Savarkar will Not be Tolerated ساور کر کی توہین برداشت نہیں کی جائیگی، وزیر اعلی ایک ناتھ شندے

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.